بلینٹرے ملاوی میں نیو مسلم اجتماع
1138 غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا
نیدر لینڈر میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22اور 23فروری کو نماز ، ا حکام روزہ اور سنن وآداب کے موضوع پر دو روزہ سیمینا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والے اہل اسلام کو دین کےاحکامات سیکھانے اور سنت رسول کے مطابق عملی تربیت دینے کےلئے دعوت اسلامی کی کاوشیں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔تقریبا 150سے زائد ممالک میں باقاعدگی سے دعوت اسلامی کے مبلغین علم دین عام کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔چنانچہ رمضان کریم 1446 کی آمد سے قبل نیدر لینڈ میں ایک خوبصورت سیمینار کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں دعوت اسلامی کے اسکالرز ، علماء اور مبلغین رمضان المبارکے مہینے کی تیاری کے سلسلہ میں روزہ ، احکام روزہ ، روزے کے لوازمات، روزے کے آداب ، رمضان کیسے گزاریں، رمضان کی عبادات، تلاوت قرآن کا ذوق وشوق ، فرض نماز کی اہمیت ،نماز تراویح کی فضیلت وغیرہ موضوعات پر گفتگو کریں گےاور فضائل رمضان بیان بھی ہوگا۔اس دور روزہ اجتماع میں اہل ایمان کو مختلف دعائیں بھی سیکھائی جائیں گیں اور ساتھ ہی عبادت کو ادا کرنے سے پہلے ضروری عمل طہارت اور پاکیزگی کاحصول پر بھی عملی طریقہ وضو بھی بتایاجائےگا۔نیدرلینڈ میں ہفتہ وار اجتماع جو کہ 22اور 23فروری کو Faizan-e-Madina, Pinkstraat 10, Rotterdam میں ہوگا اس اجتماع کی خصوصی اہمیت ماہ رمضان کی تیاری ہے جس کے لئے یہ سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔نیدر لینڈ میں مقیم اہل اسلام کو دعوت اسلامی نیدر لینڈ کی طرف سے علم دین سیکھنے کی دعوت دی جارہی ہے ۔ یا د رہے کہ دعوت اسلامی کے دو روزہ اجتماع نیدر لینڈ میں شرکت کرنے والوں کےلئے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔