یوم تلاوت قرآن
دعوت اسلامی کے تحت عالمی سطح پر14 جولائی کو یوم تلاوت قرآن منایا گیا
نیدر لینڈ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم اجتماع
ہفتہ 25 جنوری2025 بعد نماز عشاء مسجد سنی رضوی، میسڈاگلان 194، ایلکمار، نیدرلینڈز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزہ ٔ سفر معراج واسراءکی حکمت وواقعات پرمشتمل سنتوں بھرا اجتماع ہوگا ۔یہ پروگرام عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی طرف سے انقعاد کیا جارہا ہے ۔نیدر لینڈ کےعاشقان رسول اہل اسلام کونبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کےسفر معراج کی عظیم نشانیاں اور سفر اسرا کے اسرار ورموز پر مبنی حکمتیں بیان کرنے کےلئے دعوت اسلامی نیدر لینڈ کے نگران جناب ابو طلحہ حاجی سرفراز عطاری شرکت کریں جو سفر اسراء کے دولہا کی شان بشریت ونورانیت اور مقام ومرتبہ کو قرآن وسنت کی روشنی میں بیان کریں گے۔نیدر لینڈ میں ہونے والے سفرمعراج النبی کانفرنس میں دعوت اسلامی سے وابستہ اسلامی بھائیوں کے علاوہ دیگر مذہبی شخصیات بھی تشریف لارہی ہیں۔نیدرلینڈ میں اجتماع معراج النبی کے پروگرام سے متعلق مزید معلومات کے لئے 0 6 28269141 نمبر پر بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے۔ نیدر لینڈ کے اہل اسلام کےلئے معراج النبی کا پروگرام مسجد سنی رضوی مسجد سنی رضوی، میسڈاگلان 194، ایلکمار میں رکھا گیا ہے اور اس پروگرام کے اختتام پر کھانے کا بھی انتظام کیا گیاہے مطالعہ کے لئے کتابیں بھی دستیاب ہوں گی ۔نیز یہ بھی یاد رہےکہ واقعہ معراج واسراء کےپروگرام میں صرف اسلامی بھائی شرکت کریں گے۔