سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
6اپریل 2025 استنبول ترکیہ میں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں نگران شوری حاجی عمران عطاری کا خصوصی بیان ہوا
6اپریل 2025 کو ترکیہ کے مشہور شہر استنبول میں اہل اسلام کی دینی تربیت کےلئے دعوت اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع منعقد ہوا جس میں پاکستان سے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران ، اسلامی اسکالر ،مذہبی رہنما ، مفکر اسلام جناب مولانا محمد عمران نے شرکت کی ۔ترکیہ اجتماع میں عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مجلس شوری کے چیف ایکزیکٹو محترم عمران قادری صاحب نے خصوصی بیان کیااور دنیا میں رہ کر فکر آخرت کےلئے عملی کردار اپنا نے کا درس دیا۔مسلما نوں کے ایمان کی حفاظت اور ان میں علم دین کا شوق پیدار کرنے کےلئے علم دین سیکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔نگران شوری جناب محمدعمران قادر ی عشق رسول کی شمع فروزاں کرنے اور لوگوں کو دین کے قریب کرنے کےلئے اسلام کے ہمہ گیر نظام تربیت پر خصوصی گفتگو کرنےکا ملکہ رکھتے ہیں اور ایک باعمل انسان سنت رسول پر عمل پیرا ہوکر دین کے تبلیغ میں شب و روز مصروف ہیں۔چنانچہ 6 اپریل 2025 کو ترکیہ کے شہر استنبول میں قائم دعوت اسلامی کے دینی مرکز Feyzi Medine Dernegi Subesi Cebeci Mah. T CD. No:0000 Blok:D.KI:25 Sultangazi/Istanbul
میں دعوت اسلامی کا سنتوں بھرے اجتماع میں نگران شوری جناب مولانا محمد عمران عطاری نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کیااوربیان کیا۔