اسلامی فنانس کورس
اطلاعات کےمطابق کنزالمدارس بورڈ سے الحاق شدہ جامعۃ المدینہ انسٹیٹوٹ گزشتہ کئی سالوں
بچوں کے پیار سے دور اولڈ ایج ہوم رہائش پذیز بزرگوں کے ساتھ عید کی خوشیاں
گزشتہ دنوں ایف جی آر ایف پاکستان کے ہیڈ جناب حاجی شفاعت علی عطاری اور دیگر والینٹیئرز نے کراچی سٹی میں قائم اولڈ ایج ہوم کا وزٹ کیااور وہاں افسردہ اپنے پیاروں کی محبت سے دور بچوں کی راہ تکتے اڈھیڑ عمر بزرگوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائی ۔ ساری عمر جان جھونکوں میں ڈال کر بچوں کے آرام ، تعلیم وتربیت اور ان کی ضروریات کو پوراکرتے بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھ کر بچوں کو جواں وتواناں دیکھ کر خوش ہونے بزرگ اپنی بقیہ زندگی سکون کےساتھ گزارنے کا خواب دیکھنے والے ماں باپ کو جب ان کے لاڑ پیار میں پلنے والے بچے اولڈ ایچ ہوم میں چھوڑ کر اپنی زندگی میں مصروف ہوجاتے ہیں تو ان ماں باپ پر غم وتکلیف کے پہاڑ کس قدر ٹوٹے ہوں گے ۔ہر خوشی کے لمحات ان کےلئے کتنے اذیت ناک بن جاتے ہوں گے جب وہ اپنوں کی آمد کے منتظر بیٹھے روتے ہوں گے۔عاشقارسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی نےحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دکھیاری امت میں خوشیاں بانٹنے کےلئے خدمت خلق اور محبتیں تقسیم کرنے کےلئے باقاعدہ ایک خیر خواہی فلاحی ڈیپارٹمنٹ ایف جی آر ایف کے نام سے بنایا جو اس پوری دنیا میں اور خاص طور پر مظلوم بے بس ، بے گھر حالات جنگ سے متاثرہ غزہ کےلوگوں کی مدد میں صبح وشام مصروف ہے۔اسی ایف جی آر ایف پاکستان کے نگران جناب حاجی شفاعت علی صاحب نے اپنے دیگر اہم ذمہ داروں کے ساتھ مل کر کراچی شہر کے اولڈ ایج ہوم کا وزٹ کیا اور وہاں محبت وپیار کےترستے ماں باپ ، بزرگوں اور بوڑھوں کےساتھ عید کی خوشیوں تقسیم کی ، انہیں مٹھائی ، کھانے ، تحائف دیئے اور ان کے ساتھ وقت گزار کر ان کی دلجوئی کی۔