sayed muhammad faisal bbc radio interview
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن

    سید محمد فیصل سمیع - بی بی سی نیوز انٹرویو

    سید  محمد فیصل سمیع نے  بی بی سی ریڈیو   لندن  کو انٹریو دیتے ہوئے فلسطین میں  ایف جی آر ایف کی امدادی سرگرمیوں    کی تفصیلات بتائی۔

    لندن  بی بی سی ریڈیو  نے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF) کی انسانی خد مات پر ایک تفصیلی رپورٹ  شائع کی اور اس رپورٹ میں  UK سے تعلق رکھنے والے ایف جی آر ایف کے   ہیڈ  جناب سید  محمد فیصل سمیع   عطاری سے انٹرویولیا گیا ۔انٹرویو میں  بی بی سی  ریڈیوکے نمائندہ  کو  سب سے بڑی ہوم ریلیف      خدمات  کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ  ایف جی آر ایف نے  فلسطین میں اپنے ہوم ریلیف پروگرام میں اب تک ہزاروں بے گھر ہونے والے  افراد کو شیلٹر، کھانے پینے کی اشیاء، گرم کپڑے، بستر، لحاف ، کمبل ،  زخمیوں کے علاج معالجہ کےلئے طبی ادویات، میڈیسنزاور دیگر ضروریات زندگی کا سامان وافر مقدار میں  پہنچا چکے ہیں اور حالیہ دنوں  میں مصر کے رفاہ بارڈر   پر ریڈکرسینٹ کے ساتھ مل دوہزار افراد کےلئے سردی  سے بچاؤ کا ضروری سامان فلسطین کے مظلوم لوگوں میں تقسیم  کیا ہے۔

    سید محمد سمیع  نے بی بی سی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایف جی آر ایف  کا ہیومن ریلیف پروگرام فلسطین کے علاوہ  ترکیہ ، مراکش ، شام اور دیگر زلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں  زور وشور  سے جاری ہے۔خصوصا شام کا تذکرہ کرتے ہوئے سید محمدفیصل سمیع سرپرست  ایف جی آر ایف  یوکے نے بتایاکہ  ہمارے ورکرز اور ڈونرز نے شیخ الحدید کے علاقے میں  یتیم ہونے بچوں کی کفالت اور ان کے رہنے کےلئے گھر ، تعلیم و تربیت  کےلئے اسکول، عبادات کےلئے مسجد اورضروریات زندگی کا سامان بھی  تقسیم کرچکے ہیں۔انٹرویوکے آخر میں سید مـحمد سمیع  ہیڈ  ایف جی آر ایف لندن نےاپنے تمام ڈونرز اور عطیات دینے والوں کا شکریہ بھی اداکیا اور بی بی سی ریڈیو  کو مبارک باد پیش کی کہ انہوں نے ایف جی آر ایف کے ہوم ریلیف پروگرامز کو  بی بی سی ریڈیو کےذریعے دنیا میں  پھیلا یا۔