یوم تلاوت قرآن
دعوت اسلامی کے تحت عالمی سطح پر14 جولائی کو یوم تلاوت قرآن منایا گیا
فیضان مدینہ کراچی میں 27 ویں شب قدر کا عظیم روحانی اجتماع
شب قدر کا عظیم علمی و روحانی اجتما ع بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بعد نماز مغرب تا صبح صادق ہوگا۔
سال 2025 میں لیلۃ القدر کی سب سے اہم رات ستائیسویں شب قدر اس بار شب جمعہ نصیب ہورہی ہے اور روایت میں آتا ہے کہ شب جمعہ اور جمعہ کے دن کی ہر ساعت میں لاکھوں لوگوں کو جہنم سےآزادی ملتی ہے۔اہل پاکستان کےلئے خوش نصیبی کے بات ہے 27 مارچ بروزجمعرات بعد نماز مغرب سے شب قدر کی 27 ویں شب کا آغا ز شب جمعہ سے ہوگا۔ یہ وہ عظیم رات ہے کہ جس کا لمحہ لمحہ انوار وتجلیات سے معمور ہوتا ہے ۔رحمت الہی چھماچھم برستی ہے ، روحانی کیف وسرور کو عالم ہوتا ہے لیکن بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو اس کیفیت کا محسوس کرتے ہیں اور اگر کسی نیک اللہ کے ولی کی صحبت میں لیلۃ القدر کی راتوں کوگزاراجائے تو کم از کم شب قدر کی کیفیت محسوس نہ بھی ہو تو فضیلت حاصل ہوجاتی ہے۔ہرسال کی طرح کی سال 2025 کے رمضان کے آخری عشرے کی21،23،25 طاق راتوں کو عبادت الہی میں گزارنے کےلئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اجتماعی عبادات کےساتھ مسائل دینیہ اور اخلاق حسنہ پر علمی مذاکرات کی نشستیں بھی ہوتی رہیں اور آخری عشرے کی عظیم ستائیسویں رات شب جمعہ کے خوبصورت امتزاج کے ساتھ اہل اسلام کو نصیب ہوری ہے۔ اس روحانیت سے بھرپور رات کو عشق الہی میں ڈوب کر ذکر الہی ، عبادات الہی کے ساتھ سنت رسول ،اخلاق رسول ، اسوہ رسول سیکھنے کےلئے عظیم روحانی اجتماع فیضان مدینہ کراچی میں شب جمعہ بعد نماز مغرب سے شروع ہوگا۔بیک وقت دو فضیلتیں یعنی رمضان کے شب جمعہ کی فضیلت اور لیلۃ القدر کی فضیلت کو روحانی ماحول میں پانے کےلئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں جمعرات27 مارچ 2025 کے دن تشریف لائیں اور سینکڑوں معتکفین کے ساتھ مل کر شب قدر عالم اسلام کی عظیم علمی ورحانی شخصیت امیر اہلسنت حضرت علامہ ومولانا محمد الیاس عطار قادری کی صحبت میں گزاریئے اور 27ویں شب قدر کی برکتیں حاصل کریں۔