بلینٹرے ملاوی میں نیو مسلم اجتماع
1138 غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا
معروف اسکالر وترجمان دعوت اسلامی جنا ب عبد الحبیب عطاری 9 فروری تا 12 فروری سری لنکا کا دینی دورہ کریں گے
سری لنکا میں دعوت اسلامی کے تبلیغی کام کے ساتھ اہل اسلام کی دینی ضرورت کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیاں بھی عروج پر ہیں ۔دینی کام کی برکت سے غیر مسلموں کو بھی اسلام کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملااور ایک تعداد میں سری لنکن افراد کی حلقہ بگوشہ اسلام ہوئی۔ساؤتھ افریقہ کے کامیاب دینی دورے کے بعد دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن اسلامی اسکالر مدنی چینل کےمشہور میڈیا پرسن جناب عبد الحبیب قادری صاحب ساؤتھ ایشیا ء کی جانب تبلیغی دین کےلئے عازم سفر ہوں گے ۔جناب رکن مجلس شوری کا دورہ سری لنکا شیڈول کے مطابق 9 فروری کو شروع ہوگا اور 12 فروری تک جاری رہے ۔اس دینی دورے کے دوران جناب عبدالحبیب صاحب دعوت اسلامی کے تبلیغی اجتماع میں نیکی کی دعوت شرکائے اجتماع کو دیں گے، سری لنکا میں موجود دعوت اسلامی کے ذمہ داروں کے ساتھ ملاقات اور ان کی دینی تربیت بھی کریں گے ۔سری لنکن کاروباری حضرات کو اسلام کے پیش کردہ نظام تجارت کےمطابق کاروباری معاملات چلانے کےلئے اسلامی تجارت کے اصولوں پر بریفینگ بھی دیں گےاور ساتھ ہی دعوت اسلامی کے تعلیمات ادارے جامعات المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کا وزٹ بھی شیڈو ل کے مطابق کریں گے۔
دعوت اسلامی کی دینی جدوجہد میں شامل ہوکر لوگوں کو دین سیکھانے کےلئے اللہ کی راہ میں سفر کرنا یقینا سعادت کی بات ہے ایک شخص بھی اگر آپ کی دینی کوششوں سے راہ راست پر آجائے تو آپ کے لئے بہت بڑی سعادت ہوتی ہے۔رکن شوری جناب عبد الحبیب عطاری صاحب کے دورۂ سری لنکا کےدوران نیکی کی دعوت دینے کےلئے قافلہ میں شرکت کریں اورہر فرد تک دین کا پیغام پہنچانے میں دعوت اسلامی کا ساتھ دیں۔