zuban e aqdas
Description
"(12) (زبانِ اقدس) سرکارنامدار،دوعالَم کے مالک و مختار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ کی زبانِ اَقدس وحی الٰہی کی ترجمان اور سر چشمہ آیات ومخزن معجزات ہے اس کی فصاحت و بلاغت اس قدر حد اعجاز کو پہنچی ہوئی ہے کہ بڑے بڑے فصحاء و بلغاء آپ کے کلام کو سن کر دنگ رہ جاتے تھے ۔ ترے آگے یوں ہیں دبے لچے فصحاء عرب کے بڑے بڑے کوئی جانے منہ میں زباں نہیں، نہیں بلکہ جسم میں جاں نہیں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ کی مقدّس زبان کی حکمرانی اور شان کا یہ اعجاز تھا کہ زبان سے جو فرمادیا وہ ایک آن میں معجزہ بن کر عالَمِ وجود میں آ گیا۔ وہ زباں جس کو سب کُن کی کنجی کہیں اُس کی نافذ حکومت پہ لاکھوں سلام اُسکی پیاری فصاحت پہ بےحد دُرود اُسکی دلکش بلاغت پہ لاکھوں سلام (سیرت مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ْص575تا576) "
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.
Comments ( 0 )