Book Name:Faizan e Imam Ghazali
نىز جب بھى پڑھوں اىسا لگتاہے کہ رُوح کو نئى نئى غِذائىں مل رہى ہىں، ان کى کُتب اىک آدھ بار پڑھ کر رکھ دىنے والى نہىں،زِنْدگى کے آخرى سانس تک پڑھے جانے کے لائق ہىں۔‘‘ سرکارِاعلىٰ حضرت اور سَیِّدُنا امام غزالى رَحِمَہُمَا اللہُ تَعالىٰ کى مُبارک کتابىں اگر مطالعے مىں نہ آتىں تو شاىد مىں برباد ہوجاتا، خدا کى قسم ! حُجَّة ُالاِسْلام حضرت سَیِّدُنا امام محمد بن محمد بن محمد غزالى عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالوَالِی نے اِحْیاءُ الْعُلُوم لکھ کر اُمت پر احسانِ عظىم فرماىا ہے۔ دعوتِ اسلامى کے تمام جامعاتُ المدىنہ اور مدارِسُ المدىنہ کے جُملہ اَساتذہ ، ناظمىن و ناظمات، طلبہ وطالبات، سبھى مُبلّغىن و مُبلّغات تمام اسلامى بھائىوں اور اسلامى بہنوں کى نىز مدنى چىنل کے ناظرىن کى خِدمات مىں مىرى دَسْتْ بَسْتہ مَدنى اِلْتجا ہے کہاِحْیاءُ الْعُلُوم کا مُطالَعہ نہ کىا ہو تو پہلى فُرصت مىں فرمالىں۔ اِمام غزالى عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالوَالِی شافِعىُّ المذہب تھے،لہٰذا آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے بىان کردہ فقہى مَسائل مىں حَنَفى، مالکى اور حَنْبلى حضرات اپنے اپنے عُلمائے کرام سے رَہْنُمائی حاصل کریں ۔اللہعَزَّ وَجَلَّ بغدادِ مُعَلّٰى مىں اپنے مزارِ فائِضُ الاَنْوار مىں آرام فرمانے والے مىرے آقا و امام حُجَّة ُالاِسْلام حضرت سَیِّدُنا امام محمد بن محمد بن محمد غزالى عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالوَالِی پر ہر آن کروڑو ں رحمتوں کا نُزول فرمائے اور ان کے طُفىل مجھ گُنہگاروں کے سردار کو بے حساب بخشے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں بھی اپنے باطن کی صفائی کیلئے سَیِّدُنا امام غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالوَالِی کی کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے اورجوبات سمجھ نہ آئے، کسی صحیح العقیدہ سُنّی عالمِ دین سے پوچھنے میں سُستی بھی نہیں کرنی چاہیےاور وقتاً فوقتاً عُلمائے کرام کی صُحْبت ، علمِ دین حاصل کرنے والوں کی مَعیَّت یا پھر علم کی مَجلسوں میں شِرکت کرکے عِلْم کے موتی سمیٹنے چاہئیں ،کیونکہ علمِ دین حاصل کرنا خُوش نصیبوں کا ہی حصّہ ہے ۔ اگر ممکن ہوتودَرْسِ نِظامی (عالم کورس)میں داخلہ لے کرخُلُوصِ نِیَّت کے ساتھ عِلْمِ دین حاصل کیجئےاوراس کی خُوب خُوب برکتیں لوٹئے لُوٹیے۔اگریہ نہ ہوسکے تو تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی