Book Name:Faizan e Imam Ghazali
چاشت کی نمازوں کا اِہْتِمام کرتے ہیں۔ ہزاروں طلبہ مَدَنی انعامات کے رِسالے بھر کر جمع کرواتے ہیں، بے شُمار طلبہ مَدَنی قافِلوں میں سفر کرتے ہیں، کئی ایسے ہیں جن کی مَدارس و جامِعات کے اَطراف میں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کرنے کی ذِمّہ داریاں ہیں اوراَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اُنہوں نے بے شُمار مَساجِد کو سنبھالا اور آباد کیا ہوا ہے۔ اَللّٰھُمَّ زِدْ فَزِد ثُمَّ زِدْ۔ یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ بڑھا اور بڑھا پھر بڑھا۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس وَقْت دُنیا کے مُختلف ممالک مثلاً پاکستان، ہند، جُنوبی افریقہ، انگلینڈ،نیپال اور بنگلہ دیش میں جامعۃُ المدینہ لِلْبَنِیْن اور لِلْبَنات قائم ہیں،جن میں ہزاروں اسلامی بھائیوں اوراسلامی بہنوں کوعالم کورس (درسِ نظامی) اور عالمہ کورس کی(حسبِ ضَرورت قِیام وطَعام کی سہولتوں کے ساتھ) مُفْت تعلیم دی جاتی ہے۔ اہلسُنّت کے مدارس کے اِدارے تنظیمُ المدارِس (پاکستان) کی جانب سے لئے جانے والے اِمْتحانات میں برسوں سے تقریباً ہر سال ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کے جامعات کے طَلَبہ اور طالبات پاکستان میں نُمایاں کامیابی حاصل کر کے بَسا اَوْقات اَوَّل، دوم اور سوم پوزیشن بھی حاصل کرتے ہیں۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تری دُھوم مَچی ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جوشخصاللہ عَزَّ وَجَلَّ کی خُوشنودی کیلئے عِلْمِ دِیْن حاصل کرتا ہے ،تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُسے بےشُمار دُنْیوی بَرکات اور اُخْروِی ثَمرات سے نوازتا ہے ۔
حضرتِ مُعَاذبن جَبَلرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے روایت ہے کہ اللہعَزَّ وَجَلَّ کے مَحبوب،دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اِرْشاد فرمایا ، ’’علم حاصل کرو ،کیونکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رِضاکے لیے علم سیکھنا خَشیَّت(یعنی خوف)، اسے تلاش کرناعِبادت ، اس کی تکرارکرناتسبیح اور لاعِلْم کو علم سکھانا صَدَقہ ہے اور اسے اَہل پہ خَرچ کرنا قُربت یعنی نیکی ہے، کیونکہ عِلْم حلال اور حرام کی پہچان کا