Faizan e Shaban

Book Name:Faizan e Shaban

سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں  شرکت  کی بھی نِیَّت  کرلیجئے اور خُود کو  گُناہوں سے بچانے ،نیکیوں کا جَذبہ پانے اور نیکی کی دعوت کی دُھومیں مَچانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہیے ۔

  12مَدَنی کاموں میں حصّہ لیجئے:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! نیکی کی دعوت عام کرنےکیلئے ذیلی حلقے  کے 12 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصَّہ لیجئے ۔ان 12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام چَوک دَرْس بھی ہے ، آج کے اس پُر فِتَن دَور میں جب کہ بازاروں میں بے حَیائی ، بے پردگی، فحاشی، جھُوٹ ،غیبت،گالی گلوچ اور وَعْدہ خِلافی جیسے گُناہوں کا ایک طُوفان بَپا ہو، ایسے میں وہاں جا کر لوگوں کو نیکی کی دعوت دینا سَعادت سے کم نہیں ہے۔ یاد رہے! چَوک دَرْس میں علمِ دین ہی کی باتیں بَیان کی جاتی ہیں ، اس طرح چوک دَرْس نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے روکنے کا ایک بِہتَرین ذریعہ ہےاورنیکی کی دعوت دینے کے تو بے شُمار فَضائل ہیں ، چنانچَہ مَنْقُول ہےایکبارمَحبوبِ ربُّ العٰلَمِین،جنابِِ صادِق و امین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ منبرِ اَقْدَس پرجَلوہ فرماتھے،ایک صَحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے عَرض  کی:’’یارَسُوْلَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم لوگوں میں سب سے اچّھا کون ہے؟فرمایا:لوگوں میں سے وہ شَخْص  سب سے اچھّا ہے جو کثرت سے قرآنِ کریم کی تِلاوت کرے،زِیادہ مُتقی ہو،سب سے زیادہ نیکی کا حکم دینے اور بُرائی سے مَنْع کرنے والا ہو اور سب سے زِیادہ صِلَہ رِحمی(یعنی رشتے داروں کے ساتھ اچّھا برتاؤ)کرنے والا ہو۔  (مُسندِ اِمْام احمد ج۱۰ص۴۰۲حدیث۲۷۵۰۴)

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ مکی مَدَنی مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےفرمان کے مُطَابِق  سب سے اچھا وہ شَخْص  ہے جو سب سے زِیادہ نیکی کا حکم دینے والا اور بُرائی سے منع کرنے والا ہو۔چوک  درس دینا نیکی کی دعوت  دینے  اور بُرائی سے منع کرنے کا مُؤثِّر ذریعہ ہے۔ ہمیں بھی