Faizan e Shaban

Book Name:Faizan e Shaban

جب کسی کی دُعا اُسے پہنچتی ہے تو اُس کے نزدیک وہ دُنیاوَمَافِیْھا (یعنی دنیا اور اس میں جو کچھ ہے) سے بہتر ہوتی ہے۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ قَبْر والوں کو ان کے زِندہ مُتَعَلِّقین کی طرف سے ہَدیَّہ کیا ہوا ثواب پہاڑوں کی مانِند عَطا فرماتا ہے، زِندوں کا ہَدیَّہ (یعنی تُحْفَہ)مُردوں کیلئے ''دُعائے مَغْفِرت کرنا ہے۔'' (شُعَبُ الاِیْمَان ج۶ص۲۰۳حدیث۷۹۰۵)(قبروالوں  کی 25 حکایات،ص:۱۵)

ہے کون کہ گِریہ کرے یا فاتِحہ کو آئے

بے کس کے اُٹھائے تِری رَحمت کے بَھرَن پھول

(حدائقِ بخشش ۷۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس لنگرِرَسائل  کا تَعارُف:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں بھی اپنے مرحُومین کی بخشش ومَغْفرت کیلئے خُوب خُوب صَدَقہ  وخَیْرات  اورنیک اعمال کا ثواب پہنچانے  کے ساتھ ساتھ لنگرِ رسائل کی بھی ترکیب بنانی چاہیے ۔ لنگرِ رَسائل سے مُراد یہ ہے کہ مکتبۃُ المدینہ سے کُتُب و رَسائل اور VCD's خَرید کر حُصُولِ ثَواب اور مُسَلمانوں کی خَیْر خَواہی کی نیَّت سے  مُفْت تقسیم کی جائیں۔دعوتِ اسلامی کے کم وبیش 97 شُعْبوں میں سے ایک شُعْبہ  مَجْلسِ لنگرِ رسائل بھی ہے، جو  دَرْحَقِیقَت  مکتبۃُ المدینہ ہی کا ایک شُعْبہ ہے، جس کا کام گھر گھر، دَفْتر دَفْتر، دُکان دُکان، اسکولز، کالجز ،یُونیورسٹیز اور  جامِعات و مَدارِس میں سارا سال شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اورمکتبۃُ المدینہ کی دیگر مَطْبوعہ کُتُب و رَسائل اور VCD's وغیرہ کی ذاتی طور پرحَسْبِ اِسْتِطاعت اور مُخَیَّر اسلامی بھائیوں سےرابِطہ کرکے لنگرِرَسائل کی ترکیب کرنا ہے۔

  مجْلس لنگرِ رَسائِل کے ذِمّہ داران بِالخُصُوص دعوتِ اسلامی والوں کو اور بِالعُمُوم ہر عاشقِ رَسُول کو یہ ذِہْن دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ اس حَدیثِ پاک :’’تَـھَادَوْا  تَـحَابُّـوْا‘‘(یعنی ایک دوسرے کو تُحْفہ دو