Faizan e Shaban

Book Name:Faizan e Shaban

آپس میں مَحَبَّت بڑھے گی)پر عمل کی نِیَّت سے ہر ماہ مکتبۃُ المدینہ سے جاری کردہ کم اَزْ کم 12 کُتُب ورسائل یا ایکVCD  ذاتی رَقْم سے خَریْد کر اپنے رِشْتے داروں، قَریبی دُکانداروں، طَلبہ و اَساتذہ وغیرہ میں تَقْسیم کریں نیز مَرحُومین کے اِیصالِ ثَواب کے لئے تیجہ، دَسْواں، چالیسواں، بَرسی وغیرہ کے مَواقع پر بھی رَسائِل پر مَرحُومین کے نام ڈَلوا کر مُفْت تقسیم کی ترکیب بنایا کریں ۔شادی کارڈز میں بھی ایک ایک رِسالہ نِتھی کر دیاکریں کہ اگر، آپ کا دیا ہوا رِسالہ یا پمفلٹ پڑھ کر کسی کا دل چوٹ کھا گیااور وہ نَمازی اور سُنَّتوں کا عادی بن گیا تو اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّآپ کابھی دونوں جہاں میں بیڑا پار ہوگا۔یاد رہے کہ  مَدَنی عطیّات سےلنگرِ رسائل کرنے کی اِجازت نہیں ہے۔

اللہعَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں  شَعْبانُ الْمُعَظَّم بالخُصُوص شبِ براءت میں زِیادہ سے زِیادہ عبادت کرنے اور اپنی بخشش ومَغْفرت کے ساتھ ساتھ اپنے مرحُومین کےلیے بھی  دُعائے مَغْفِرت اور اِیْصال ِ ثواب کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بَیان  کا خُلاصہ:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بَیان  میں ہم نے شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کے فَضائل سُننے کی سَعادَت حاصل کی۔ یہ مُبارَک مہینہ ہمارے پیارےا ٓقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پسندیدہ اورآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُودوسَلام  پڑھنے  کا مہینہ ہے ۔ہمیں اس ماہِ مُبارَک کا اِحْتِرام کرتے ہوئے زِیادہ سے زِیادہ عبادت وتلاوت ،نفلی روزوں کی کثرت ،فکرِ آخرت پیدا کرنے کیلئے قبروں کی زِیارت ، مرحُومین کی بخشش  کیلئے دُعائے مَغْفرت کرنی چاہیے اور اپنے دوست واَحْباب ، گھر والوں ، رِشْتہ داروں اور محلے والوں کو آتش بازی اور دیگر بُرے کاموں سے بچنے اورنیکیاں کرنے  کی ترغیب دِلانی چاہیے ۔ ہو سکے تو اس ماہ میں گھر گھر اِجْتِماعِ ذکرو نعت مُنْعَقد کیجئے اوردعوتِ اسلامی کے زیرِ اِہْتِمام شبِ براءَت کے