Allah walon kay Rozay

Book Name:Allah walon kay Rozay

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں بھی چاہئے کہ اپنی آخرت کی بہتری کیلئے ان نصیحتوں پر عمل کرتے ہوئے قبرکی تاریکی سے حفاظت کیلئے رات میں کچھ نہ کچھ نوافل کی ادائیگی کا معمول بنائیں، حسبِ استطاعت صَدَقہ و خَیْرات کریں،ہمیشہ زبان کا قُفْلِ مدینہ لگاتے ہوئے بُری باتوں سے زبان کو روکے رکھیں اور ضرورت پڑنے پر صرف اچھی باتیں ہی زبان سے نکالیں نیز قیامت کی تپتی ہوئی گرمی سے بچنے کیلئے دُنیا کی گرمی میں روزے رکھیں ،ہمارے بُزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِین فکرِ آخرت کی وجہ سے اس قدر کثرت سے روزے رکھا کرتے تھے کہ بعض حضرات تو مسلسل کئی کئی سال روزے رکھ کر گُزار دِیا کرتے تھےجیساکہ

ہمیشہ روزے رکھا کرتے

        حضرتِ سیِّدُناعُثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہمیشہ نفلی روزے رکھتے اور رات کے ابتِدائی حصّے میں آرام فرماکربقیہ رات قِیام (یعنی عبادت) کرتے تھے۔(1)

روزوں کی کثرت سے رنگت پیلی پڑ گئی

        حضرت سَیِّدُنا اَسْوَد بن یزید رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ  عبادت و ریاضت میں خُوب کوشش فرماتے۔ بہت زیادہ عبادات کرتے ،بکثرت روزے رکھتے یہاں تک کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کا رنگ سبزی مائل اور پِیلا پڑگیا۔(2)

مسلسل چالیس(40) سال تک روزے

        حضرتِ سَیِّدُنا داؤد طائی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ مسلسل چالیس (40)سال تک روزے رکھتے رہے مگر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے اِخلاص کا یہ عالَم تھاکہ اپنے گھر والوں تک کو خبر نہ ہونے دی۔ کام پر جاتے ہوئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

[1] مصنف ابن ابی شیبہ،کتاب صلاۃ التطوع والامامۃ ،من کان یامر بقیام اللیل،۲/۱۷۳،رقم

2… عیون الحکایات حصہ اول، ص۵۱