Allah walon kay Rozay

Book Name:Allah walon kay Rozay

قبر سے مُشک کی خُوشبو

        حضرتِ سَیِّدُنا عبدُ اللہ بن غالِب حَدّانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی تدفین کے بعد اُن کی قَبْرشریف کی مِٹّی سے مُشک کی خُوشبو آتی تھی۔ کسی نے خواب میں دیکھ کر پُوچھا:مَاصُنِعْتَ؟یعنی آپ کے ساتھ کیا مُعَاملہ فرمایا گیا؟کہا:اچھا معاملہ فرمایا گیا۔پُوچھا:آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کو کہاں لے جایا گیا؟کہا:جنّت میں۔پُوچھا:کون سے عمل کے باعِث ؟فرمایا:ایمانِ کامِل ،تہجُّد اور گرمیوں کے روزوں کے سبب۔پھر پُوچھا :آپ کی قَبْرسے مُشک کی خُوشبو کیوں آرہی ہے؟تو جواب دِیا:یہ میری تِلاوت اور روزوں کی پیاس کی خُوشبو ہے۔(1)

روزے سے صحت ملتی ہے

        امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ الْمُرتَضیٰ شیرِ خدا کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے مَروی ہے کہ نبیِ اکرم،نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:بے شک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے بنی اسرائیل کے ایک نبی عَلَیْہِ السَّلَام  کی طرف وَحی فرمائی کہ آپ اپنی قوم کو خبر دیجئے کہ جو بھی بندہ میری رِضاکیلئے ایک دن کا روزہ رکھتا ہے تو میں اُس کےجِسْم کو صِحّت بھی عطا فرماتا ہوں اور اس کو عظیم ا َجر بھی دُوں گا۔(2)

        شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اپنی تصنیف ”فیضانِ رمضان“کے صفحہ نمبر105 پرتحریر فرماتے ہیں کہ الملفوظ حصّہ دُوُم صفحہ 143پراعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنت ،امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  ارشاد فرماتے ہیں: ایک سال رَمَضانُ المُبارَک سے تھوڑا عرصہ قبل والِد ِمرحوم حضرت رئیسُ الْمُتَکَلِّمِین سَیِّدُنا و مولانا نَقی علی خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  خواب میں تشریف لائے اور فرمایا: بیٹا ! آئندہ رَمَضان شریف میں تم سَخت بیمار ہوجاؤ گے ،مگر خَیال رکھنا کوئی روزہ قَضا نہ ہونے پائے۔ چُنانچِہ والدصاحِب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے فرمان کے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

[1] حلیۃ الاولیا،مغیرۃ بن حبیب،۶/۲۶۶،حدیث:۸۵۵۳

2… شعب الایمان،باب فی الصیام،اخباروحکایات فی الصیام،۳ /۴۱۱،حدیث:۳۹۲۳