Book Name:Barakate Makkah Aur Madinah
مکّے مدینے جانے والوں کو امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تحریر کردہ کتابیں”رَفِیقُ الْحَرَمَین “اور ”رَفِیْقُ الْمُعْتَمِرِیْن“بھی تحفۃً پیش کی جاتی ہیں تاکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے گھر کے مہْمان اور حبیبِ خدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے عُشّاق اِس عِبادت کو اَحْسَن طریقے سے بَجالانے میں کامیاب ہوجائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
آئیے!اب ہم حُصولِ برکت اور نُزولِ رَحمت کے لئے مدینے شریف کی بھی چند خُصوصیات کے مُتَعَلِّق سُن کر اپنے دل میں اس پاکیزہ شہر کی عظمت مزید بڑھانے کا سامان کرتے ہیں۔چنانچہ
٭رُوئے زمین کا کوئی ایساشہر نہیں جس کے اسمائے گرامی یعنی مبارَک نام اتنے زیادہ ہوں جتنےمدینۃُ المنوَّرہ کے نام ہیں،حتّٰی کہ بعض عُلما ء نے اس کے 100 نام تحریر فرمائے ہیں ٭مدینۃُ المنوَّرہ ایسا شہر ہے جس کی مَحَبَّت اوریادمیں دنیا میں سب سے زیادہ زبانوں اور تعداد میں قصیدے لکھے گئے، لکھے جارہے ہیں اور لکھے جاتے رہیں گے٭ اللہعَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب ،طبیبوں کے طبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس کی طرف ہجرت کی اور یہیں قیام پذیر رہے ٭اللہعَزَّوَجَلَّ نے اِس کانام طابہ رکھا ٭سرکارِ عالی وقار ، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ جب سفر سے واپَس تشریف لاتے تومدینۃُ الْمنوَّرہ کے قریب پہنچ کر اس سے محبت اورشوق کی وجہ سے اپنی سُواری تیزکردیتے ٭مدینۃُ المنوَّرہ میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا قلبِ مبارک سُکون پاتا ٭یہاں کاگَردوغبار اپنے چہرۂ انور سے صاف نہ فرماتے اور صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو بھی اس سے مَنْع فرماتے اور ارشاد فرماتے کہ خاکِ مدینہ میں شفاء ہے۔(جذب القلوب، ص ۲۲)٭جب کوئی مسلمان زیارت کی نیّت سے مدینۃُ المنوَّرہ آتا ہے تو فِرِشتے رَحْمت کے تحفوں سے اُس کا استِقبال کرتے ہیں۔(جذب القلوب ص۲۱۱) سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ