Book Name:Barakate Makkah Aur Madinah
دو مَدَنی پھول:(۱)بِغیر اَچّھی نِیَّت کے کسی بھی عملِ خَیْر کا ثواب نہیں مِلتا۔
(۲)جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوں گا۔٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔٭ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسرے کے لئے جگہ کُشادہ کروں گا۔٭دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گا، گُھورنے، جِھڑکنے اوراُلجھنے سے بچوں گا۔٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کے لئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔٭ بَیان کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب”عُیُون الحکایات“حصہ اوّل،ص 384پر ایک حکایت نقل ہے،بڑی توجہ کے ساتھ سُنیے اورجھومیے:قُطب ِ وقت حضرت سَیِّدُناابواسحاق ابراہیم خَوّاص رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ مشہور وَلِیُّ اللہہیں۔یہ ایک شخص سے اپنی ملاقات کاذکر کرتے ہوئے ارشادفرماتے ہیں:میں تقریباً 17سال تک جنگلوں اور صحراؤں میں پھرتا رہا اور مختلف مقامات پر اپنے رَبّ عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت کرتا رہا ۔ ان 17سالوں میں مجھے جو سب سے زیادہ عجیب واقعہ پیش آیا وہ یہ تھا کہ ایک مرتبہ میں نے جنگل میں ایک ایسے شخص کو دیکھا جس کے دونوں ہاتھ پاؤں کٹے ہو ئے تھے اور وہ گھِسٹ گھِسٹ کر چل رہا تھا ۔ اس کے علاوہ بھی وہ بہت سی مشکلات سے دوچار تھا۔ میں اسے دیکھ کر بہت حیران ہو ا اور مجھے اس پر ترس آنے لگا، میں نے قریب جا کر اسے