Book Name:Barakate Makkah Aur Madinah
پاؤں میں جُوتا ارے! محبوب کا کُوچہ ہے یہ ہوش کر تُو ہوش کر غافل! مدینہ آگیا
(وسائلِ بخشش مرمم،ص۲۰۲)
اَمِیْرِ اَہلِسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اُس پاک سَرزمین کے آداب کا اِس قدَر خیال رکھتے کہ ۱۴۰۶ ھ کے سَفَرِِ حج میں آپ کی طبیعت ناسازتھی۔سَخْت نزلہ ہوگیا،ناک سے شِدّت کے ساتھ پانی بِہہ رہاتھا۔اِس کے باوُجود آپ نے کبھی بھی مدینَۂ پاک کی سَرزمین پر ناک نہیں سِنکی بلکہ آپ کی ہر اَدا سے ادب کا ظُہور ہوتا۔جب تک مَدِیْنَۂ مُنَوَّرَہ میں رہے حتّی الاِمکان گُنبدِخضر اکو پِیٹھ نہ ہونے دی۔(تعارف امیر اہلسنت،ص۳۲تا۳۴ملتقطاً)الغرض اس مبارک سفر میں گویا آپ اِن اَشعار کی عَمَلی تصویر بنے رہے :
مدینے کا سَفَر ہے اور میں نَمدیدہ نَمدیدہ جَبِیں اَفسُردہ اَفسُردہ بدن لَرزیدہ لَرزیدہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ہمیں دعوتِ اِسْلامی کا مدَنی ماحول عطا فرمایا،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے فَضَل و کَرم سے دعوتِ اِسْلامی تبلیغِ دین کے100 سے زائد شُعْبَہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروف ہے،اِنہی شُعْبَہ جات میں سے ایک شُعْبَہ ’’مجلسِ حج وعُمرہ‘‘ بھی ہے جو حج و عُمرہ کے لئے جانے والے اِسْلامی بھائیوں اور اِسْلامی بہنوں کی باقاعدہ تَرْبِیَت کرنے،اُنہیں بارگاہِ خُداوَندی اور بارگاہِ مُصْطَفَوِی کے آداب اور ضروری مسائل سکھانے کیلئےقائم کی گئی ہے۔اِس مجلس میں شامل تَرْبِیَت یافتہ مُبَلّغین اِسْلامی بھائی ہر سال حج کے مَوسمِ بہار میں حاجی کَیْمپوں میں جاکر حاجیوں کی تَرْبِيَت کرتے ہیں جبکہ مُبَلّغات اِسْلامی بہنیں حَجّنوں کی تَرْبِیَت کرتی ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اِس مجلس کے تَحت حج وزیارتِ مدینہ کے لئے