Book Name:Aklaq-e-Mustafa Ki Jhalkiyan
گُناہوں سے سچی توبہ نصیب ہوگئی اور میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔
خُوب خُود داریاں اور خُوش اَخْلاقیاں اچھی صُحبت مِلے خوب برکت مِلے بے عمل با عمل بن گئے خاص کر |
|
آئیے سیکھ لیں قافلے میں چلو چل پڑو چل پڑیں قافلے میں چلو آپ بھی دیکھ لیں قافلے میں چلو |
(وسائلِ بخشش مرمم،ص671تا 676)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بداَخْلاقی کے دینی و دنیوی نُقصانات
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے!اچھےاَخْلاق کی لازوال نعمت سے مالا مال خُوش نصیب مسلمان دُنیا و آخرت میں کامیاب و کامران اور سب کا محبوب ہوتا ہے، جبکہ بُرے اَخْلاق کی بیماری میں مبتلا لوگوں کو دُنیا و آخرت میں شرمندگی و افسوس کے سِوا کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔آئیے!بُرےاَخْلاق کے چند دِینی اور دُنیوی نُقصانات کے بارے میں سُنتے ہیں چُنانچہ
٭بداَخْلاقی نحوست ہے،٭بداَخْلاقی خُود بھی بدعملی ہے اور بہت سی بدعملیوں کا ذریعہ ہے۔([1]) ٭جُھوٹ،خیانت،وعدہ خلافی سب بداَخْلاقی کی شاخیں ہیں۔([2])٭بد اَخْلاقی آپس کے اختلاف کا باعث ہے۔([3])٭بد اَخْلاقی آپس میں بغض و حسد اور جدائی پیدا کرتی ہے۔([4]) ٭بداَخْلاقی سے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے پناہ طلب فرمائی۔([5])٭بد اَخْلاقی و بدزبانی سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ