Book Name:Allah Walon Kay Ikhtiyarat
اِنفرادی کوشِش کا میاب ہوئی اور وہ دعوتِ اسلامی کےسُنَّتوں کی تربیت کے مدنی قافلے میں سفرکیلئے تیار ہوگیا ،کسی سُنّی عالمِ باعمل کی زیارت ہوگئی ،مبارک خواب نظر آیا ،طالبِ عِلْمِ دِیْن امتحان میں کامیاب ہوا، آفت ٹلی یا کوئی دشمنِ اسلام مَرا وغیرہ وغیرہ۔(ان تمام مواقع پر سجدۂ شکر کرنا مستحب ہے )
اللہعَزَّ وَجَلَّ ہمیں شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے خوشیاں منانے کی توفیق نصیب فرمائے اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
گناہوں سے
مجھ کو بچا یاالٰہی
بُری عادتیں بھی چھڑا یاالٰہی
خطاؤں کو میری مِٹا یاالٰہی
مجھے نیک خصلت بنا یاالٰہی
(وسائلِ بخشش،ص۱۰۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اِمام رازی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اور شیطان
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ان بزرگوں کی سیرت پر چلتے ہوئے زندگی بسرکرنا نہ صرف دُنیا وآخرت میں ڈھیروں بھلائیاں پانے کا سبب ہے بلکہ ان نیک ہستیوں سے نسبت ہمارے آخری وقت میں بھی کام آتی ہے ۔جیساکہ شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ’’وَسوسے اور اُن کا علاج‘‘صفحہ نمبر11پر نقل فرماتے ہیں کہ (حضرتِ سَیِّدُنا)امام فخر الدِّین رازی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے نَزْع کا وقت جب قریب آیا، تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے پاس شیطان حاضر ہوا ،کیونکہ اُس وقت شیطان جان تو ڑ کوشش کرتا ہے کہ کسی طرح اِس (بندے )کا ایمان سَلْب ہو جائے(یعنی چھین لیا جائےکہ)اگر اُس وقت ()اِیمان سے پِھر گیاتو پِھر کبھی نہ لوٹ سکے گا۔شیطان نے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے پوچھا کہ تم