Book Name:Allah Walon Kay Ikhtiyarat
نے تمام عُمرْمُناظروں،بحثوں میں گزاری،خدا عَزَّوَجَلَّ کو بھی پہچانا؟ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:بے شک خداعَزَّوَجَلّ َایک ہے ۔ شیطان بولا،اِس پر کیا دلیل؟آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ایک دلیل پیش کی۔شیطان خبیث مُعَلِّمُ الْمَلَکُوْت(یعنی فِرِشتوں کا اُستاذ) رہ چکا ہے۔اُس نے وہ دلیل تو ڑ دی۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے دوسری دلیل قائم کی؟اُس خبیث نے وہ بھی توڑ دی۔یہاں تک کہ 360دلیلیں حضرتِ امام رازی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے قائم کیں، مگر اس لعین نے (اپنے زُعمِ فاسد میں)سب توڑ دیں۔اب امام صاحب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سخت پریشانی اور مایوسی میں مبُتلا ہوئے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے پیر حضرت شیخ نجمُ الدین کُبرٰی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کہیں دُور دَراز مقام پر وضو فرما رہے تھے۔وہاں سے پیر صاحب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے امام رازی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو آواز دی کہ کہہ کیوں نہیں دیتا کہ میں نے خداعَزَّوَجَلَّ کو بے دلیل ایک مانا۔ (ملفوظات ،حصہ چہارم ،ص۴۹۳،ملخصاً)
بوقتِ نزع
آقا ہو نہ جاؤں میں کہیں برباد
مِرا ایمان رکھ لینا سلامت یارَسُوْلَاللہ
(وسائلِ بخشش،۳۲۸)
مُرشِدِکامل سے بیعت کرلیجئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس حکایت سے معلوم ہوا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے نیک بندوں کو اس قدر طاقت عطا فرمائی ہے کہ یہ حضرات مِیلوں دُور کے حالات ملاحظہ فرمالیا کرتے ہیں بلکہ مدد بھی فرماتے ہیں جیساکہ حضرت شیخ نجمُ الدین کُبرٰی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنے مُرید کے آخری وقت میں شیطان سے بچالیا نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ دنیا میں کسی نیک اور جامع شرائط پیر کے ہاتھ میں ہاتھ دینا یعنی ان سے مُرید ہوجانا،ایمان کی حفاظت کیلئے مُفید ہے ۔کسی کو پِیر اس لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اُمورِ آخِرت میں