Allah Walon Kay Ikhtiyarat

Book Name:Allah Walon Kay Ikhtiyarat

  بہتری آئے، اُس کی رہنمائی اور باطنی توجُّہ کی بَرَکت سے مُرید ،اللہعَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی ناراضی والے کاموں  سے بچتے ہوئے رِضائے رَبُّ الاَنام کے مَدَنی کام کے مُطابق اپنے شب و روزگُزار سکیں ۔لیکن اَفسوس! موجودہ زمانے میں  بیشتر لوگوں  نے پِیری مُریدی جیسے اَہم مَنْصَب کو حُصُولِ دُنیا کا ذَرِیعہ بنا رکھا ہے ۔ بے شُمار بدعَقیدہ اور گمراہ لوگ بھی تَصَوُّف کا ظاہری لبادہ اَوڑھ کر لوگوں  کے دِین و اِیمان کو برباد کر رہے ہیں۔پیرِکامل کی شرائط ، اَوصاف  اور دیگر معلومات جاننے کیلئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب" آدابِ مرشدِ کامل" کا مطالعہ کیجئے،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ مفید معلومات کے ساتھ ساتھ مرشدِ کامل سے بیعت ہونے کا ذہن بنے گا،اگربیعت ہوچکے ہوں تویہ معلومات بھی حاصل ہوں گی کہ ایک مُرید پر پِیرِ کے کیا کیا حقوق ہوتے ہیں؟اگر آپ ابھی تک کسی پیرصاحب سے مُرید نہیں ہوئے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّفی زمانہ مرشدِ کامل کی ایک مثال  شَیخ طریقت ،امیرِاَہلسنّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  بھی ہیں، آپ ان سے مُرید ہوسکتے ہیں،جن کے تَقْویٰ و پرہیز گاری کی بَرَکات دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول  کی صورت  میں ہمارے سامنے واضح طور پر موجود ہیں ، آپ کی نگاہِ ولایت اور حکْمتوں  بھری مَدَنی تَربیَّت نے دُنیا بھر میں  لاکھوں  مُسلمانوں  بالخُصوص نوجوانوں  کی زِندگیوں  میں  مَدَنی انقِلاب برپا کردیا ۔ کتنے ہی بے نمازی آپ کی نگاہِ فیض سے نمازی بن گئے ۔ ماں  باپ سے نازیبا رویہ اِختیار کرنے والے بااَدب بن گئے ، گانے باجے سننے والے،عشقِ رسول میں ڈُوب کر نعتیں سُننے والے بن گئے، مَدنی مُذاکَرے اور سُنَّتوں  بھرے بیانات سننے والے بن گئے ، فلمی گیت گُنگُنانے والے نعتِ مُصْطفٰے پڑھنے والے بن گئے، مال کی مَحَبَّت میں  جینے مرنے والوں  کو فکرِآخرت کی مَدَنی سوچ نصیب ہوگئی، تَفریحی مَقامات پر جاکر اپنا وَقت برباد کرنے والے  سُنَّتوں  بھرے اجتماعات میں اَوَّل تاآخر شِرکت