Book Name:Allah Walon Kay Ikhtiyarat
کرنے والے بن گئے ۔لہٰذا آپ بھی شیخِ طریقت، امیرِاَہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا فیض پانے، اپنے مَقصدِحیات کو کامیاب بنانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ۔
تُو آ بے نمازی، ہے دیتا نمازی |
|
خدا کے کرم سے بنا مدنی ماحول |
گر آئے شرابی مٹے ہر خرابی |
|
چڑھائے گاایسا نشہ مدنی ماحول |
اگر چور ڈاکو بھی آجائیں گے تو |
|
سُدھر جائیں گے گر مِلا مدنی ماحول |
گنہگارو آؤ، سیہ کارو آؤ |
|
گناہوں کو دیگا چھڑا مدنی ماحول |
(وسائلِ بخشش۶۴۷)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحَمَّد
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام مدنی قافلہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے دل میں ایمان کی سلامتی کا شعور پیدا کرنے کیلئے دعوتِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہئے نیز ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ماہانہ ایک مَدَنی کام” مَدَنی قافِلہ“بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے تحت سَفَر کرنے والے سُنّتوں کی تَرْبِیَت کے مَدَنی قافِلوں کی بَرَکت سے اب تک بے شمار لوگوں کی زندگیوں میں مَدَنی انقلاب برپا ہوچکا ہےاوراب بھی کئی مدنی بہاروں کی مدنی خبریں سُننے کو ملتی رہتی ہیں،مدنی قافلے عموماً مساجد ہی میں ٹھہرتے ہیں، لہٰذا کئی مساجد بھی اِنہی مَدَنی قافِلوں کی بدولت آباد ہوچکی ہیں اور مساجد کو آباد کرنے کی تو کیا ہی بات ہے،حدیثِ پاک میں ہے:جب کوئی بندہ ذِکْر ونماز کے لئے مسجد کو ٹھکانا بنالیتاہے تو اللہعَزَّ وَجَلَّ اُس سے ایسے خوش ہوتا ہے جیسے لوگ اپنے گمشدہ شخص کی اپنے ہاں آمد پر خوش ہوتے ہیں۔( ابن ماجہ،کتا ب المساجد والجماعات ،با ب لزوم المساجد ،۱/ ۴۳۸، رقم :۸۰۰)