Book Name:Auliya Allah Ki Shan
کا اِمتیاز ہوتا ہے ان میں ہر ایک کودوسرے کی وَضع اختیار کرنے(یعنی نقّالی کرنے) سے مُمانَعَت ہے، نہ مرد عورت کی وَضع(یعنی طرز) اِختیار کرے، نہ عورت مرد کی۔(بہارِشريعت حصّہ۱۶،۳/۴۲۲)٭جب بیٹھیں تو جُوتے اُتا رلیجئے کہ اِس سے قدم آرام پاتے ہیں۔٭(تنگدستی کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ ) اوندھے جُوتے کو دیکھنا اور اس کو سیدھا نہ کرنا،لہٰذااستعمالی جُوتا اُلٹا پڑا ہوتو سیدھا کردیجئے
طرح طرح کی ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المَدِینہ کی مَطبوعہ دو(2) کُتُب بہارِ شریعت حصّہ16 (312صفحات ) نیز 120صَفَحات کی کتاب ”سُنّتیں اور آداب“ ھَدِیّۃ حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنَّتوں
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں
(1)شبِ جُمعہ کادُرُود
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت