Book Name:Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat
الْمُؤْمِنِیْنَ(۵۵) (پ۲۷،الذریت:۵۵) مُسَلمانوں کو فائدہ دیتا ہے۔
آئیے!ہم سب بھی نیّت کرتے ہیں کہ کسی کو گُناہ میں مُبْتَلا دیکھ کر اُس کو نَرمی سے سمجھانے کی کوشِش کریں گے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔۔۔ دُوسرں کی اِصْلاح کے ساتھ ساتھ اپنی بھی اِصْلاح کی کوشِش کریں گے ،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ۔۔۔اپنے اَہل وعَیَال پر اِنْفِرادی کوشِش کرکے گھر میں مَدَنی ماحول بنائیں گے،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ۔۔۔
گھر میں مدنی ماحول میں بنانے کے لیے امیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ19مدنی پھول قبول فرما لیجئے،یہ مدنی پھول آپ کو72مدنی انعامات کے رِسالے کے صفحہ نمبر28 سے مل جائیں گے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارے بُزُرْگانِ دِینرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے اپنی زِنْدَگیاں مُسَلمانوں کی اِصْلاح کی کوشِش کرتے ہوئے گُزاردیں،بعض نے اپنی پُراَثَر تَحریروں کے ذَرِیْعے، بعض نےتَقْرِیروں کے ذَرِیْعے اوربعض نے دونوں طَریقوں سے مُسَلمانوں کی اِصْلاح کا مُقَدَّس کام سَراَنجام دیا،اِس بات کویُوں سمجھئے کہ یہ حضرات گویارُوحانی طَبِیْب کی حَیْثِیَّت رکھتے ہیں اور اِن کی مَحافِل گویا شِفا خانے ہیں کہ جہاں نہ ٹوکِن لینا پڑتاہے،نہ لائن لگانی پڑتی ہے اور نہ ہی کوئی فِیس وغیرہ لی جاتی ہے بلکہ یہاں کا تو دَسْتُور ہی نِرالا ہے کہ کُفْر کی تاریکی میں بَھٹکے اور فِسْق وفُجُور میں مُبْتَلا مَرِیْض جب اُن کے رُوحانی شِفا خانوں میں آتے ہیں تو اِن اللہوالوں کی بارگاہ سے ہاتھوں ہاتھ اِنہیں قرآنی آیات، تَفَاسیر، اَحادِیث،شُرُوحات،عِبْرَت آموز وَاقِعات و حِکایَات سے چُن چُن کر مَدَنی پُھول عَطا کئے جاتے ہیں،جن سے مُتَأَثِّر ہوکر غیرمُسْلِموں کو اِیمان کی دَوْلَت جبکہ بے شُمار گُناہ گاروں کو تَوبَہ کی تَوْفِیْق نَصیب ہوجاتی