Book Name:Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat
میں خَرابی ظاہِرہوئی۔پس تُم اُن کی طرح نہ ہو نا،جنہیں لَمبی اُمّیدوں اورلَمبی مُدَّتوں نے دھوکے میں ڈال دیااوروہ خواہِشات کے ہوکر رہ گئے۔ہم اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے سُوال کرتے ہیں کہ ہمیں اور تمہیں اُن لوگوں میں کردے جو اپنی نَذْر(یعنی مَنَّت) کی حِفاظت کرتے ہوئے اُسے پُورا کرتے ہیں اور اپنے(حقیقی) ٹِھکانے کوپہچان کرخُود کوتَیَّار رکھتے ہیں۔ (تاریخ دِمشق ،۳۵/۲۰۸،رقم:۳۹۰۷)
مَوْت ٹھہری آنے والی آئیگی
رُوح رَگ رَگ سے نکالی جائے گی
قَبْر میں مَیِّت اُتَرْنی ہے ضَرور جان ٹھہری جانے والی جائیگی
تجھ پہ اِک دن خاک ڈالی جائے گی
جیسی کَرنی ویسی بھرنی ہے ضَرور
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِسی طرح ایک بُزُرْگ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی اِنْفِرادی کوشِش اورجَذبَۂ اِصلاحِ اُمَّت سے مُتَعَلِّق غافِلوں کو جَھْنْجھوڑنے والی ایک اورحِکایت سُنئے،چُنانچہ
دعوتِ اِسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مَطْبُوعہ 692صَفْحات پر مُشْتَمِل کِتاب ”مُکَاشَفَۃُ الْقُلُوْب“ صَفْحہ نمبر67 پر ہے کہ عُتْبَۃُ الْغُلَام(تَوْبَہ سے قَبْل)جس کی فِتْنَہ اَنگیزی اور شَراب نوشی کی داستانیں مَشہور تھیں،ایک دِن حضرت(سَیِّدُنا)حَسَن بَصْری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی مَجْلِس میں آیا ، اُس وَقْت حضرت(سَیِّدُنا)حَسَن(بَصْری)رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ (پارہ 27سُوْرَۃُالْحَدِیْدآیت نمبر 16)کی تفسیر بَیان کررہے تھے:
اَلَمْ یَاْنِ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُهُمْ لِذِكْرِ اللّٰهِ (پ۲۷،الحدید:۱۶)
ترجَمۂ کنز الایمان:کِیا اِیمان والوں کو ابھی وہ وَقْت نہ آیا کہ اُن کے دل جُھک جائیں اللہ کی یاد( کے لئے)۔