Book Name:Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat
اچّھےاَنداز میں اِنْفِرادی کوشِش کر کے نیکی کی دَعْوَت پہنچا دینا ہے ، اُن کو عَمَل کی تَوْفِیْق دینے والی ذات تو ربِّ کائنات عَزَّ وَجَلَّ کی ہے۔ لہٰذا اپنی کوشِش کاکوئی نتیجہ نہ نکلنے پر ہرگز دِل چھوٹا نہ کریں بلکہ اِسے اپنے اِخْلاص کی کمی تَصَوُّر کرتے ہوئے رِضائے اِلٰہی کے لئے اِنْفِرادی کوشِش کا سِلْسِلہ جاری رکھئے اور اللہ تعالٰی سے دُعا کرتے رہئے ۔اِس کے ساتھ ساتھ غَوْر کیجئے کہ مایُوسی کا شِکار ہو کر کہیں ہم شَیْطان کے وار کو کامیاب تو نہیں بَنا رہے ؟نیز کِیا کبھی دُنیوِی فَوائد کے حُصُول کیلئے کی جانے والی کوشِش کے ناکام ہونے پر ہم نے اُسے بھی مُکَمَّل طور پر تَرْک کیا ؟ اگر جواب نَفِی میں ہو تو خُود کو سنبھالئے اور مایُوسی سے دامَن چُھڑا کر اِنْفِرادی کوشِش کا سِلْسِلہ پھر سے شُروع کر دیجئے۔اے کاش!ہم سب کا ایسا ہی مدنی ذِہْن بن جائے اور ہم عِشْق ِرَسُول میں ڈُوب کر خَوْفِ خُدا وَندی سے لَرَزتے ہوئے ایسا بَیان کرنے والے بَن جائیں کہ بندگانِ خدا کی اِصلاح کے سلسلے ہوں،مسجدیں آباد ہو جائیں،زورِ گناہ ختم ہو جائے۔
یہ امیراہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اِخْلاص ہی کی بَرَکت ہے کہ آپ کی زَبان ِ مُبارَک سے نکلنے والے اَلفاظ تاثِیر کا تِیْر بن کر دِل میں اُتَرتے چلے جاتے ہیں،جس کے نتیجے میں پچھلے گُناہوں پر نَدامَت مَحسوس ہوتی ہے اور تَوْبَہ کی تَوْفِیْق ملتی ہے،نَمازکی ادائیگی پر اِسْتِقَامت نصیب ہوتی ہے،دِل میں نیکیوں کا شَوْق بیدار ہوتا ہے اور مَدَنی قافِلوں میں سَفَر کا ذِہْن بنتا ہے۔دعوتِ اِسلامی کے آغاز سے قَبْل اوربعد میں بھی آپ پر کئی آزمائشیں آئیں، مگر آپ نے ہِمَّت نہ ہاری بلکہ صَبْرواِسْتِقامَت کے ساتھ اب بھی ڈَٹے ہوئے ہیں اورتبلیغِ دِین کا اَہَمّ فَرِیْضَہبہت اچھے انداز سے سَراَنجام دے رہے ہیں۔ آئیے!اَمِیْرِاَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دِینی خِدمات کا مُخْتَصَراً تَعَارُف سُنتے ہیں، چُنانچِہ
اَمِیْرِاَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دِینی خِدمات
شَیْخِ طَرِیْقَت،اَمِیْرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اِسلامی حضرت علّامہ مَولانا ابُو بِلال محمد اِلیاس عطّار قادِرِی