Book Name:Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat
آپ(رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ) نے اِس آیت کی ایسی تَشْرِیح(یعنی تَفْسِیر بَیان ) کی کہ لوگ رونے لگے، ایک جوان مَجلس میں کھڑا ہوگیا اور کہنے لگا !اے بندۂ مومِن! کیا مُجھ جیسا فاسِق و فَاجِر بھی اگر تَوْبَہ کر لے تو اللہ تعالیٰ قَبُول فرمائے گا؟ آپ(رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ)نے فرمایا :ہاں،اللہ تعالیٰ تیرے گُناہوں کو (بھی)مُعَاف کردےگا، جب عُتْبَۃُ الْغُلَام نے یہ بات سُنِی تو اُس کا چہرہ زَرْد(پِیلا)پڑگیا اور کانپتے ہوئے چِیخ مار کر بے ہوش ہوگیا،جب اُسے ہوش آیا تو حضرت(سَیِّدُنا)حَسَن بَصْری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اُس کے قریب آکر یہ شِعْر پڑھے( جِن کا تَرجَمہ کُچھ یُوں ہے):(1)اے اللہ (عَزَّ وَجَلَّ) کے نافرمان جوان! جانتا ہے نافرمانی کی سَزا کیا ہے؟،(2)نافرمانوں کے لئے پُر شور جَہَنَّم ہے اور حَشْر کے دن اللہ تعالٰی کی سَخت ناراضی ہے،(3)اگر تُو نارِ جَہَنَّم پر راضی ہے تو بے شک گُناہ کرتا رِہ ، وَرْنہ گُناہوں سے رُک جا،(4) تُونے اپنے گُناہوں کے بَدْلے اپنی جان کو رَہْن(یعنی گِروِی) رَکھ دیا ہے، اِس کو چُھڑانے کی کوشش کر۔
عُتْبَہ نے پھر چِیخ ماری اور بے ہوش ہوگیا، جب ہوش آیا تو کہنے لگا: اے شَیْخ! کیا مُجھ جیسے بَدْبَخت کی ربِِّ رَحِیم(عَزَّ وَجَلَّ) تَوْبَہ قَبُول کرلے گا؟ آپ(رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ) نے کہا:دَرْگُزَرْ کرنے والا رَبّ(عَزَّ وَجَلَّ) ظالِم بندے کی تَوْبَہ قَبُول فرمالیتا ہے،اُس وَقْت عُتْبَہ نے سَراُٹھا کر رَبّ عَزَّ وَجَلَّ سے تین(3) دُعَائیں کیں :(1)اے اللہ(عَزَّ وَجَلَّ)! اگر تُو نے میرے گُناہوں کو مُعَاف اور میری تَوْبَہ کو قَبُول کرلِیا ہے تو ایسے حافِظے اور عَقْل سے میری عِزَّت اَفزائی فرماکہ میں قرآنِ کریم اور عُلُومِ دِین میں سے جو کُچھ بھی سُنوں، اُسے کبھی فَراموش نہ کروں،(2)اے اللہ(عَزَّ وَجَلَّ)! مُجھے ایسی آواز عِنَایَت فرماکہ میری قِرَأت کو سُن کر سَخْت سے سَخْت دِل بھی موم ہوجائے،(3)اے اللہ(عَزَّ وَجَلَّ)! مُجھے رِزْقِ حَلال عطا فرما اور ایسے طَریقے سے دے جس کا میں تَصَوُّر بھی نہ کرسَکُوں۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے عُتْبَہ کی تینوں دُعائیں قَبُول فرمالیں ، اُس کا حافِظَہ اور فَہْم و فِراسَت بڑھ گئی اور جب وہ