Book Name:Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat
اِس کے نتیجے میں ظاہر ہونے والے فَوائِد و ثَمَرات سے مُتَعَلِّق سُنا،جسے سُن کر ہمارے اندر بھی نیکی کی دَعْوَت کی دُھومیں مَچانے اور خِدمتِ دِین کا جَذبَہ پیداہواہوگایامزید بڑھا ہوگا،اِس مَدَنی جَذبے کو مَزِید پَرْوَان چَڑھانے کیلئے آئیے!ہم بھی دعوتِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَسْتَہ ہوجائیں اور12 مَدَنی کاموں کی دُوسروں کو ترغیب دِلانے کے ساتھ ساتھ خود بھی عملی طورپرشامل ہوں۔12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک مَدَنی کام”ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھرا اِجْتِماع“بھی ہے۔ اِجْتِماع میں مانگی جانے والی دُعائیں ضَرور رنگ لاتی ہیں،کیونکہ وہاں اجتماع میںذِکْرُاللہ(یعنی تلاوت،نعت،بیان،ذِکر،صلوٰۃ وسلام)ہوتاہے،صحابہ ٔکرام،اولیائے کرام کی سیرتِ مبارکہ بیان ہوتی ہے ۔حضرت سَیِّدُنا سُفْیان بِن عُیَیْنَہ(عُ،یَیْ،نَہ)رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:عِنْدَ ذِکْرِ الصّٰلِحِیْنَ تَنَزَّلُ الرَّحْمَۃُ یعنی نیک لوگوں کے ذِکْر کے وَقْت رَحمتِ اِلٰہی اُتَرْتی ہے۔(حلیۃ الاولیاء، سفیان بن عیینہ،۷ / ۳۳۵ ،رقم:۱۰۷۵۰) جب نیک بندوں کے تَذکِروں پر رَحمتوں کا نُزول ہوتا ہے تو جہاں اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اُس کے رَسُول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ذِکْرِ خَیْر ہو گا وہاں رَحمتیں کیوں نازِل نہ ہو ں گی اور جہاں چَھما چَھم رَحمتیں بَرَس رہی ہوں وہاں دُعائیں کیوں قَبُول نہ ہوں گی۔آئیے!بَطورِ تَرغِیْب ہَفْتَہ وار اِجْتِماع میں حاضِری کی ایک مَدَنی بَہار سُنئے اور اِجْتِماع میں پابندی کے ساتھ حاضِری دینے کی نِیَّت کیجئے:
مَرْکزُ الاَوْلِیا لاہورکے ایک اِسلامی بھائی کے بَیان کا خُلاصَہ ہے کہ میں بے فِکْری اور بے باک طبیعت کا مالِک تھا،گُناہوں اور غَفلتوں کی وادِیوں میں گُم تھا۔ ٹِفن بجا کر بچّوں والے گیت گانے اور نَقلیں اُتارنے کے مُعامَلے میں خاندان بَھر میں مَشْہُور تھا۔شادِی و دِیگر تَقْرِیبات میں مِزَاحِیَہ چُٹکُلے اور فِلمی غَزلیں سُنانا، گانے گانا، بے ڈَھنگے اَنداز میں ناچ دِکھانا اور طرح طرح کے نَخروں سے لوگوں کو ہَنْسَانا میرا مَحبوب مَشْغَلَہ تھا،اِسکول کے زمانے میں ایک باعِمامہ اِسلامی بھائی اَکْثَر بڑے بھائی سے مِلنے آیا کرتے