Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

Book Name:Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

تھے۔ایک دن بھائی جان نے میرا تَعَارُف کروایا تو اُنہوں نے مجھے دعوتِ اِسلامی کے ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھر ے اِجْتِماع کی دَعْوَت پیش کی۔میں اُن کی دَعْوَت پر سُنَّتوں بھرے اِجتِماع میں جاپہنچا، مجھے بَہُت اچّھا لگا ،لہٰذا میں نے پابندی سے جانا شُرُوع کردیا ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ میں نے نَمازوں کی پابندی شُروع کردی۔ آہِسْتَہ آہِسْتَہ عِمامَہ شریف بھی سَج گیا، جس پر گھر کے بعض اَفراد نے سَختی کے ساتھ مُخَالَفَت کی، حتّٰی کہ بَسَا اَوقات مَعَاذَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ عِمامہ شریف کھینچ کر اُتاردِیا جاتا۔دَرْس دینے سے روکاجاتا، زُلْفِیں رکھیں تو گھر والوں نے زَبَرْدَستی کَٹوادیں ، داڑھی ابھی نِکلی نہیں تھی مگر سَجانے کی نِیَّت کر لی تھی۔ اِن تمام آزمائشوں کے باوُجُود مَدَنی ماحول کی کشِش اور عاشِقانِ رَسُول کاحُسْنِ سُلُوک مجھے دعوتِ اِسلامی کے قریب سے قریب تَر کرتاچَلَا گیا۔مکتبۃُ المدینہ سے جاری ہو نے والے سُنَّتوں بھرے بَیانات کی کیسٹیں سُننے سے ڈھارَس بندھی اورحَوْصَلَہ مِلتا چلا گیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ آہِسْتَہ آہِسْتَہ گھر میں بھی مَدَنی ماحول بن گیا۔

اے بیمارِ عِصیاں تُو آجا یہاں پر                 گُناہوں کی دیگا دَوا مَدَنی ماحول

(وسائل بخشش مرمم،ص۶۴۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مُسَلمانوں میں’’نیکی کی دَعْوَت‘‘عام کرنے کی جتنی ضَرورَت آج ہے، شاید پہلے کبھی نہ تھی کیونکہ آج مُسَلْمانوں کی بھاری اَکْثَرِیَّت بے عَمَلی کا شِکار ہے،مدنی مذاکروں میں بھی امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہمُعاشرے میں نِت نئے انداز سے تیزی کے ساتھ پھیلنے والے گناہوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اُمّتِ مُسلمہ میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا جذبہ بیدارکرنے کے لیے مدنی پھول عطا فرماتے رہتے ہیں،نیکیاں کرنا نَفْس کیلئے بے حد دُشوار اور گُناہ کرنا بَہُت آسان ہوچُکاہے،مَسْجِدوں کی وِیرانی اور سینما گھروں اور ڈِراما گاہوں کی رَوْنَق ، دِین کا دَرد رکھنے والوں کو گویا