Book Name:Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat
ایک مُشْت داڑِھی رکھنا واجِب ہے،اِس کے خِلاف کرنے یعنی کَم کرنے پر گُناہ اور عَذاب ہوگا ۔ مُحَدِّثِ اَعظم پاکستان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی حَسِیْن تَلْقِیْن کا اُن پر گہرا اَثَرپڑا،اُنہوں نے دَاڑھیاں رَکھ لیں۔اب وہ بِحَمْدہٖ(بِ،حَمدِ،ہٖ)تعالٰی شَرِیْعَت کے پابند ہیں اور بڑی وَجاہَت(یعنی عِزَّت)رکھتے ہیں۔ (حیاتِ مُحدِّث اعظم،ص ۸۹)(نیکی کی دعوت،ص۵۴۴۔۵۴۳)
سَرکار کا عاشِق بھی کِیا داڑھی مُنڈاتا ہے! کیوں عِشْق کا چہرے سے اِظہار نہیں ہوتا
(وسائلِ بخشش مرمم، ص۱۶۳)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اِنْفِرادی کوشِش جیسے پاکیزہ عَمَل کے نتیجے میں ہمیں بے شمار دُنْیَوِی واُخْرَوِی فَضائَل و بَرَکات بھی حاصِل ہوں گے۔آئیے!بَطورِ تَرْغِیْب3فَرامِینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کواِن کی شُرُوحات کے ساتھ سُنئے اور اپنے اندر اِنْفِرادی کوشِش کا جَذبہ بیدار کرنے کی کوشِش کیجئے:
(1)اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قَسَم!اگر اللہ تعالٰی تُمہارے ذَرِیْعے کسی ایک کو بھی ہِدَایَت دے دے تو یہ تُمہارے لئے سُرْخ اُوْنٹوں سے بہتر ہے۔(مسلم ،کتاب فضائل الصحابۃ،باب من فضائل علی بن ابن طالب، ص۱۳۱۱،حدیث :۲۴۰۶)
(2)جو نیکی کی راہ دِکھلائے تو اُس کے لئے نیکی کرنے والے کی طرح ثَوَاب ہے۔(مسلم،کتاب الامارۃ، باب فضل اعانۃ الغازی…الخ،ص۱۰۵۰،حدیث: ۱۸۹۳)
(3)جس نے ہِدَایَت وبَھلائی کی دَعْوَت دی تواُسے اِس بھلائی کی پَیْرَوِی کرنے والوں کے برابر ثَوَاب مِلے گا(اور)اُن کے اَجَرْ میں کوئی کَمی واقِع نہ ہوگی اورجس نے گُمراہی کی دَعْوَت دی اُسے اُس گُمراہی کی پَیْرَوِی کرنے والوں کے برابر گُناہ ہوگا (اور)اُن کے گُناہوں میں کوئی کَمی نہ ہوگی۔(مسلم،کتاب العلم، باب من سن حسنۃ…الخ ،ص۱۴۳۸،حدیث:۲۶۷۴)مُفَسِّرِ شَہِیْر،حکیمُ الاُمَّت مُفْتی اَحْمدیارخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: اگر کسی کی تبلیغ سے ایک لاکھ(000،100)نَمازی بَنیں تو اُس مُبَلِّغ کو ہَر وَقْت ایک لاکھ (000،100)نَمازوں کا ثَوَاب(عَطا) ہوگا اور اُن نَمازیوں کو اپنی اپنی نَمازوں کا ثَوَاب،اِس سے مَعْلُوم ہُوا کہ