Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

Book Name:Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

اُمَّت“کے واقعات سُنے:

vنیکی کی دعوت دینا،بُرائی سے منع کرنا،یہ سُنّتِ انبیاء ہے،یہ صحابہ کا طریقہ ہے،یہ اولیاء کا طریقہ ہے۔

vاِنفرادی کوشش یعنی ایک ایک کوسمجھانا،ان کیاِصْلاح کی کوشش کرنابہت افضل عمل ہے۔

vبُزُرْگانِ دِین کے اَندازِ تبلیغ سے مُتَأَثِّر ہوکر پُورے پُورے خاندان مُسَلمان  ہوئے اور بڑے بڑے گُناہگاروں کی اِصْلاح ہوگئی۔

vہمارے بُزُرْگانِ دِین روتے  روتے نیکی کی دَعْوَت دیا کرتے تھے حتّٰی کہ بسا اَوقات بیہوش بھی ہوجاتے۔

vپَندرھویں صَدِی کی عظیم عِلْمی ورُوحانی شَخْصِیَّت شَیْخِ طَرِیْقَت،اَمِیْرِ اَہلسُنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے اِصْلاحِ اُمَّت کے حوالے سے دِینِ مَتِیْن کی وہ عظیم خِدمت کی کہ عُلَمَائے کِرام بھی آپ  کی دِینی خِدمات کا اِعْتِرَاف کرتے ہیں۔

vنیکی کی دَعْوَت دینےوالے خُوش نصیبوں کی قُرآنِ کریم میں تعریف فرمائی گئی ہے۔

vاللہعَزَّ  وَجَلَّ  بُزُرْگان ِ دِین کے"جذبۂ اِصلاحِ اُمّت"کے طُفَیْل ہمیں بھی اِصْلاحِ اُمَّت کا  مَدَنی جَذبہ عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵