Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

Book Name:Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

حُضُور(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کا ثَوَاب مَخْلُوْق کے اَندازے سے وَرَاء(یعنی دُور) ہے۔ربّ (عَزَّ وَجَلَّ)فرماتا ہے:

 وَ اِنَّ لَكَ لَاَجْرًا غَیْرَ مَمْنُوْنٍۚ(۳) (پ۲۹،القلم:۳) (ترجَمۂ کنز ُالایمان:اورضَرُور تُمہارے لئے بے اِنْتِہا ثَوَاب ہے)ایسے ہی وہ مُصَنِّفِیْن جِن کی کِتابوں سے لوگ ہِدایَت پارہے ہیں قِیامت تک لاکھوں کا ثَوَاب اُنہیں پہنچتا  رہے گا ۔(مرآۃ المناجیح،۱/۱۶۰)

اِس طرح پھیلے نیکی کی دَعْوَت کہ نیک ہو

ہَر ایک چھوٹا اور بَڑا یا ربِّ مُصْطَفٰے

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۳۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مَعْلُوم ہُوا کہ  نیکی کی دَعْوَت چاہے اِنْفِرادی حَیْثِیَّت سے ہو یا اِجْتِماعی طور پر، دینے والوں اور سُن کر عَمَل کرنے والوں سب کو دِین و دُنیا کی بے شُمار بَرَکتیں اور بَھلائیاں نصیب ہوتی ہیں،لہٰذانیکیوں کے حَرِیْص بن جایئے،دُوسروں کو نَماز ی بنانے کی مُہِمّ تیز سے تیز تَر کر دیجئے، جب بھی نَمازِ باجَمَاعَت کیلئے مسجِد جانے لگیں تودُوسروں کو تَرْغِیْب دے کر ساتھ لیتے جایئے،جنہیں نَماز نہیں آتی اُنہیں نَماز سکھایئے۔اگرہمارے سَبَب ایک بھی نَمازی بن گیا تو جب تک وہ نَمازیں پڑھتا رہے گا، اُس کی ہَر ہَر نَماز کا ہمیں بھی ثَوَاب مِلتا رہے گا۔عُمومًا عِشَاء کی نَماز کے بعدکم و بیش 63مِنَٹ لگنے والے دعوتِ اِسلامی کے مَدْرَسۃُ المدینہ(بالِغان)میں داخِلہ لے لیجئے،اِس میں خُود بھی قرآنِ کریم سیکھئے اور دُوسروں کو بھی اس کی ترغیب دِلائیے۔ہم سے سیکھنے والا جب جب تِلاوت کرے گا توہمیں بھی اُس کی تِلاوت کا ثَوَاب مِلتا رہے گا۔ہم خود بھی سُنَّتوں پر عَمَل کریں اور دُوسروں کو بھی عَمَل پر آمادہ کریں۔ اگر ہم نے کسی کو ایک سُنَّت سِکھا دی ،تو اب وہ جب جب اُس سُنَّت پرعَمَل کرے گا،ہمیں بھی اُس سُنَّت پر عَمَل کرنے والے کی طرح ثَوَاب مِلتا رہے گا اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ۔عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دَعْوَت اور