Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

Book Name:Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

مَدَنی قافِلوں میں سُنَّتوں بھرے سَفَر کے ذَرِیعے اپنی اور دُوسروں کی اِصْلاح کی زور دارمُہِمّ چَلا کر مُسَلْمانوں کو ’’نیک‘‘ بَنانے کی’’مَشِیْن‘‘بن جانا چاہئے۔

مجلس  مکتوبات وتعویذاتِ  عطاریہ

     اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!دعوتِ اسلامی مسلمانوں کی اصلاح   کیلئے دِینِ متین کے 100 سے زائد شعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے،انہِیں میں سے ایک شعبہ مَجلِس مکتُوبات و تَعوِیذاتِ عطاریہ بھی ہے۔اَلْحَمدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! دُکھیارے مسلمانوں کاتعویذاتِ عطاریہ کے ذَرِیعے فی سبیلِ اللہ عِلاج کیا جاتا ہے ،نیز استخارہ کرنے کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔بِلامُبالغہ لاکھوں تعویذاتِ عطاریہ اور تعزیت نامے، عیادت نامے اور تسلّی نامے بھیجے جاچکے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق تادمِ تحریر مجلس کی طرف سے پاکستان میں روزانہ لگنے والے تعویذاتِ عطّاریہ کے بستے(اسلامی بھائیوں کے) تقریباً 750 ، بیرونِ ملک تقریباً 230 ماہانہ مریضوں کی اوسطاً تعداد3,35,000(تین لاکھ پینتیس ہزار)،نیزپاکستان میں کم وبیش80 مقامات پر ”اسلامی بہنوں“کے بھی ہفتہ وارتعویذاتِ عطاریہ کے بستے لگتے ہیں۔ تعویذاتِ عطاریہ کے طلب گار اسلامی بھائیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے شہر میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع اورہر ہفتے اجتماعی طورپر دیکھے جانے والے مدنی مذاکرے میں شرکت فرمائیں اورتعویذاتِ عطاریہ کے بستے سے فی سبیلِ اللہ تعویذحاصل کریں۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مچی ہو!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم نے”بُزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے جَذبَۂ اِصْلاحِ