Book Name:Isal-e-Sawab Ki Barkatain
ہے۔(روض الریاحین،الفصل الثانی فی اثبات…الخ،الحکایۃ السابعۃ والخمسون…الخ، ص۱۷۷)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُنا آپ نے کہ نیک اولاد والدین کے لئے کس قدر فائدے مند ہوتی ہے کہ جو معاشی معاملات میں مشغولیت کے باوجود بھی قرآنِ کریم کی تلاوت کرکے والدین کو اِیصالِ کرنا نہیں بُھولتی۔آج کل اکثر لوگ اپنی اولاد کے بارے میں یہ شکوہ کرتے نظرآتے ہیں کہ ہم نے اپنا سکون گنوا کر،پانی کی طرح پیسہ بہاکر انہیں پڑھنا لکھنا سکھایا مگر ہماری اولاد ہے کہ ہمیں سلام کرنا تو دُور کی بات سیدھے منہ بات تک نہیں کرتی ،ہمارے جیتے جی یہ حال ہے تو مرنے کے بعد کون ہمارے لیے فاتحہ واِیصالِ ثواب کرے گا۔یادرکھئے !اولاد کو اس حال تک پہچانے میں عموماًوالدین کا قصور ہوتا ہے،اگروالدین دُنیوی تعلیم دِلانے اور ہُنرسکھانے کے ساتھ ساتھ اپنی اولاد کو حافظِ قرآن،عالمِ دین اورسُنّتوں کا پابند بنائیں گے تو ا س کے بہترین نتائج نہ صرف دنیا میں بلکہ مرنے کے بعد بھی نظر آئیں گے ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
بعدِ فجرمَدَنی حلقہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے آپ کو اوراپنی اولاد کو نیک اورسُنّتوں کا پابند اور انہیں اپنے لئے صدقۂ جاریہ کا سبب بنانے کا طریقہ جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور 12 مدنی کاموں میں عملی طورپرشامل ہو جائیے۔12 مدنی کاموں سے ایک مدنی کام بعدِ فجر” مَدَنی حَلْقہ“بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس مدنی حلقے میں نمازِ فجرکے بعد3 آیاتِ قرآنی کی تلاوت مع تَرْجَمَۂ کنز الایمان وتفسیر خزائنُ العرفان/تفسیرنورُالْعرفان/تفسیر صِراطُ الجنان،درسِ فیضانِ سُنَّت (4صفحات)اور آخر میں منظوم شَجْرہ قادِریہ، رَضَویہ، ضیائیہ،عطاریہ بھی پڑھاجاتا ہے۔اس کے بعد