Dunya Ne Hame Kiya Diya ?

Book Name:Dunya Ne Hame Kiya Diya ?

موت کا گمان یقین میں بدل گیا، زبان تَھر تَھرا رہی ہے، تیرے بہن بھائی رو رہے ہیں ،  تمہیں کہا جاتا ہے کہ یہ تمہارا فُلاں بیٹا ہے، یہ فُلاں بھائی ہے ،لیکن تُو کلام کرنے سے روک دیا گیا ہے، پس تُو بول نہیں سکتا، تمہاری زبان پر مہر لگ گئی جس کی وجہ سے آواز نہیں نکلتی، پھر تمہیں موت آگئی اور تیری رُوْح اَعْضاء سے پوری طرح نکل گئی، پھر اسے آسمان کی طرف لے جایا گیا، اس وقت تمہارے بھائی جمع ہوتے ہیں ، پھر تمہارا کفن لاتے ہیں اور تمہیں غسل دے کر کفن پہناتے ہیں۔ اب تمہاری عیادت کرنے والے خاموش ہوکر بیٹھ جاتے ہیں اور تجھ سے حسد کرنے والے بھی آرام  پاتے ہیں ، گھر والے تمہارے مال کی طرف مُتوجہ ہوجاتے اور تمہارے اعمال گِروی ہوجاتے ہیں۔(احیاء العلوم، کتاب ذمّ الدنیا،بیان المواعظ فی ذم الدنیا وصفتہا،  ۳/۲۶۰ملتقطاً)

دل سے دنیا کی محبّت دُور کر         دل نبی کے عشق سے معمور کر

اَشک مت دنیا کے غم میں تُو بہا         ہاں نبی کے غم میں خوب آنسو بہا

(وسائلِ بخشش مُرَمَّمْ،ص۷۱۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12 مَدَنی  کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِکاف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دنیا کی مَحَبَّت  سے پیچھا چُھڑانے،فکرِ آخرت کا جذبہ بڑھانے اور نیکیوں پر اِسْتقامت پانے کیلئے  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہئے اور12 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک  مَدَنی کامیَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکافبھی ہے۔چُھٹی والے دن شہرکےعَلاقوں اوراَطراف کے گاؤں،گوٹھوں میں جاکر وہاں کی مساجد کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی عاشقانِ رسول کونیکی کی دعوت دے کر عِلمِ دِین سیکھنے،سکھانے کی ترکیب کی جاتی ہے۔ ٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف اسلامی بھائیوں کو سُنّتیں و آداب اور  مَدَنی دَرْس