Book Name:Khaton e Janat ki Shan o Azmat
اور 34 بار ہو تکبیر بھی تاکہ 100 ہو جائیں یہ مل کر سبھی
پڑھ لیا کرنا اسے ہر صبح و شام وِرد میں اسے رکھنا اسے اپنے مُدام
خُلد کی مختار راضی ہو گئیں سُن کے یہ گفتار خوش خوش ہو گئیں
سالک ان کی راہ جو کوئی چلے دِین و دنیا کی مصیبت سے بچے
(رسائل نعیمیہ،ص ۴۲،۴۳)
کتاب”شانِ خاتونِ جنت“ کا تعارف
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حضرت سیدتنا فاطمۃُ الزہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا کی سیرتِ مطہرہ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”شانِ خاتون جنت“ کا ضرور مطالعہ فرمایئے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس کتاب میں خاتونِ جنت کی شان وعظمت، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا کی کرامات ،آپ کا عشقِ رسول ، آپ کی پردے سے محبت ، آپ کا نکاح وجہیز ،آپ کا ایثار وسخاوت اور بہت سے ایمان افروز مدنی پھول اس کتاب میں جمع کردئے گئے ہیں۔ دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ Download))اور پرنٹ آؤٹ Print Out) ) بھی کيا جا سکتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! خاتونِ جنت کی شان وعظمت کو مزیدسمجھنے اوران کے فیضان سے برکتیں لُوٹنے کے لئے دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ ہوجایئے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں بزرگوں کے فیضان کو عام کرنے کیلئے کم وبیش 104شُعْبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مَصْرُوف ہے،جن میں سے ایک شعبہ