Khaton e Janat ki Shan o Azmat

Book Name:Khaton e Janat ki Shan o Azmat

”مَجْلِس مکتبۃُ المدینہ“بھی ہے۔شَیْخِ طَرِیْقَت،اَمیرِ اَہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کا آغاز ۱۴۰۶؁ھ بَمُطابِق 1986 ؁ء میں فرمایا اور سب سے پہلے بَیانات کی آڈیو کیسٹیں جاری کی گئیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مکتبۃُ المدینہ نے اِس مُخْتَصَر سے عَرصے میں جو تَرَقِّی کی،وہ اپنی مِثال آپ ہے۔اِس مُخْتَصَر عَرصے میں مکتبۃُ المدینہ سے جہاں سُنّتوں بھرے بَیانات اور میموری کارڈز دُنیا بھر میں پہنچ رہے ہيں، وہیں سَرکارِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ،اَمیرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کی کتابیں بھی زیورِ طَبْع سے آراستہ ہو کر لاکھوں کی تعداد میں عوام کے ہاتھوں میں پہنچ کر سُنَّتوں کے  مدنی پُھول کھلا رہی ہیں۔

اللہ کرم ایسا کرے تُجھ پہ جہاں میں        اے دعوتِ اسلامی تِری دُھوم مچی ہو!

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۳۱۵)

   صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اعتکاف کی ترغیب :

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک  کی  برکتوں کے کیا کہنے کہ اس ماہ میں عبادت کرنے اور نیکیوں میں اِضافہ کرنے کے مَواقع بہت بڑھ جاتے ہیں۔چُنانچہ اس ماہ میں نیکیاں بڑھانے اور خُود کو گُناہوں سے بَچانےاورخُوب خُوب علمِ دین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذَریعہ آخری عشرے  کا اِعْتکاف بھی ہے اور اعتکاف کی فضیلت کا اندازہ اس حدیثِ پاک سے لگائیےکہ اُمّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا  عائِشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا سے رِوایت ہے کہ  نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ خوشبودار  ہے:مَنِ اعْتَکَفَ اِیْمانًا وَّاِحْتِسَابًا غُفِرَلَہ مَاتَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖیعنی جس شخص نے ایمان کےساتھ ثواب حاصل کرنے کی نیَّت سے اعتِکاف کیا،اس کے پچھلے تمام گُناہ بخش دئیے جائیں گے۔''(جامع صغیر ص۵۱۶، الحدیث۸۴۸۰)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ بھی ہمت کیجئے، اگر والدین، اہل و عیال وغیرہ کی حق تلفی