Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

میں آپ کی فصاحت،گِریہ وزاری،تواضع و اِنکساری اور بہت سے مدنی پھولوں کو بیان کیا گیا ہے، اس کتاب کے مضامین215 کتابوں سے اَخَذکیے گئے ہیں،آج ہی اِس کتاب کومکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی اس کا مُطالعہ فرمائیے،دُوسرے اسلامی بھائیوں اور خُصُوصاً اپنے گھر کی اسلامی بہنوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔ اِس کتاب کودعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ  www.dawateislami.net سے پڑھا بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ (Download) اور پرنٹ آؤٹ(Print Out)بھی کِیا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بِلا شبہ نبیِّ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ربِّ کریم نے بے شمار اِختیارات عطا فرما کر آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو مالِک و مُختار بنایاہے۔آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ چاہتے تو اِنتہائی شاہانہ زِندگی گزار سکتے تھے اور اپنی اَزواجِ مُطَہَّراترَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُنَّ اَجْمَعِیْن کو دنیا کی تما م راحتیں  اور آسائشیں فراہم کر سکتے تھے،لیکن آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ساری زِندگی سادگی، فَقْر اورتَوَکُّل و قَناعت کو اپنائے رکھا،تو یہ کیسے ممکن ہے کہ پھر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صُحبتِ بابَرَکت سے فَیضیاب ہونے والوں اور والیوں میں اِن خوبیوں کا فَیضان جاری نہ ہو،اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ اَزواجِ مُطَہَّرات رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُنَّ بالخُصوص اُمُّ الْمُؤمنین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کا شمار بھی اُن شَخْصِیَّات میں ہوتا ہے، جنہیں ربِّ کریم نے اپنے محبوبِ عظیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صَدقے میں تَوَکُّل و قَناعت کی نعمت سے سَرفراز فرمایا تھا۔آئیے!آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے تَوَکُّل و قَناعت کی ایک بہترین جَھلک مُلاحَظَہ فرمائیے،چنانچہ 

سَیِّدَتُنا عائشہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کا مقامِ تَوَکُّلْ

اُمُّ المُؤمنین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیْقَہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا نے بارگاہِ رسالت میں عَرْض کی: یا رَسُوْلَ