Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

وَسَلَّمَکی زَوْجِیَّت اور قِیامت تک کے لئے آنے والے مومنوں کی ماں ہونے کے مُقَدَّس شَرَف سے سَرفراز ہونے کی سعادت ملی،ربِّ کریم نے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا پر نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دیگر اَزْواجِ مُطَہَّرات سےزیادہ اِنعام و اِکرام کی بارشیں فرمائیں۔آپ کی شان  وعظمت کا سَمُنْدَر اتنا گہرا ہے ،جس کی گہرائی میں اُترنے والے کو ہمیشہ نایاب و نادر موتی(Pearls) ہی ملا کرتے ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنی زبانِ حقِّ ترجمان سے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکے فضائل و مناقب کو بڑے ہی شاندار انداز میں بَیان  فرمایا ہے۔آئیے!سیدہ عائشہ صِدِّیْقَہ، طَیِّبَہ، طاہِرہ،عَفِیْفَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی شان و عظمت پر مشتمل4اَحادیثِ مبارَکہ سُنئے اور جُھومئے،چنانچہ

شانِ عائشہ بزبانِ حبیبِ کبریا

(1)نبیِّ رَحمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے بارے میں صحابَۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے اِرشاد فرمایا:تم اپنا دو تہائی دِین اِس حُمَیْرا(یعنی حضرت عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا)سے حاصِل کرلو۔(تفسیرکبیر،پ۳۰،القدر،تحت الآیۃ:۳،۱۱ /۲۳۲)

(2)حُضورِاکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سَیِّدہ فاطِمَہ زَہرا رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاسےفرمایا:اے فاطِمَہ!کیا تم اُس سے مَحَبَّت نہیں کرو گی جس سے میں مَحَبَّت کرتا ہوں؟سَیِّدَہ فاطِمَہ زہرارَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نےعَرْض کی:کیوں نہیں۔اِس پرحُضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےفرمایا:عائشہ(رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا) سے مَحَبَّت  رکھو۔(مسلم،کتاب فضائل الصحابۃ،باب فی فضل عائشۃ،ص۱۰۱۷، حدیث:۲۴۴۲ ملتقطاً)

(3)نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنی لاڈلی شہزادی حضرت سَیِّدَہ فاطِمَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کو مُخاطب کرکے اِرْشاد فرمایا:ربِّ کعبہ کی قسم!تمہارے والد کو عائشہ(رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا)بہت زیادہ محبوب ہیں۔ (ابوداود،کتاب الادب،باب فی الانتصار،۴/۳۵۹،حدیث:۴۸۹۸)