Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

حاصِل ہیں۔٭سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی شان و عظمت قرآنِ کریم اور اَحادیث میں بَیان  ہوئی ہے۔٭سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکےفضائل ریت کے ذرّوں اور آسمان کے تاروں کی طرح بے شُمار ہیں۔٭سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا اپنےزمانے کی عالِمہ،مُفْتِیَہ،فَقِیْہَہ، مُحَدِّثَہ اورمُفَسِّرَہ تھیں۔٭سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا رسولِ اَکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی حبیبہ ہیں۔٭سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا اِطاعتِ  رسول،فَقْر و فاقہ اور تَوَکُّل جیسی خوبیوں سےآراستہ تھیں۔٭سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  سخت ترین گرمیوں میں بھی روزے رکھا کرتی تھیں۔٭سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا اِیثار و سخاوت کی لازوال دَولت سے مالا مال تھیں۔٭ سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نَفْل عبادات کی بھی بہت پابندتھیں۔اللہ کریم سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکے طُفیل ہمیں بھی عبادت کا ذَوق و شَوق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھےمیٹھےاسلامی  بھائیو!بیان کواختتام کی طرف لاتےہوئےسُنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنےکی سعادت حاصل کرتاہوں۔نبیِّ کریم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سُنّت سے محبت کی اُس نےمجھ سےمَحَبَّت کی اورجس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہوگا۔( مشکاۃ الصابیح، کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/ ۹۷، حدیث: ۱۷۵)

سُنّتیں عام کریں دِین کا ہم کام کریں  نیک ہوجائیں مسلمان مدینے والے

جنازے کی سُنّتیں اورآداب

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!آئیے!شَیْخِ طریقت،اَمیرِاَہلسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےرسالے”مردے کے صدمے“سےجنازےکی سُنّتیں اورآداب سُنتےہیں:پہلے2فرامِینِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ