Ala Hazrat Ka Kirdar

Book Name:Ala Hazrat Ka Kirdar

اُونٹ پرٹُوٹ پڑے اور کھا کر چلتے بنے، باقی ماندہ گوشْتْ کھانے کیلئے شَیرقریب آیا کہ ایک لنگڑی لُومڑی دُور سے آتی دِکھائی دی، شیرواپَس اپنی جگہ چلا گیا۔ لُومڑی حسبِ ضَرورت کھا کر جب جا چکی، تب شیرنے اُس گوشت میں سے تھوڑا سا کھایا۔ میں دُور سےیہ سب دیکھ رہا تھا، اچانک شیرنے میرا رُخ کیا اور بَزَبانِ فَصِیْح بولا: ’’احمد! ایک لُقْمے کا ایثار تو کُتّوں کا کام ہے ،مَردانِ راہِ حق تو اپنی جان بھی قربان کر دیا کرتے ہیں۔ میں نے اِس انوکھے واقِعہ سے مُتَأَثِّر ہو کر اپنے تما م گُناہوں سے تَوْبہ کی اوردُنیا سے کَنارہ کَش ہوکراپنےاللہ  پاک  سے لَولگا لی۔‘‘( کشف المحجوب،باب فی فرق فرقھم  فی مذاہبھم الخ، ص ۲۰۴)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! بُھوکے شیرنے اپنا شِکار دوسرےجانوروں پر اِیثارکر کے بُھوک برداشت کرنے کی بہترین مثال قائم کی اور پھر اللہ پاک کی عطاسے اُس نے کتنی زبردست نصیحت کی کہ’’ایک لُقْمے کا اِیثار تو کُتّوں کا کام ہے، مر د کو چاہئےکہ اپنی جان قربان کر دے۔‘‘

ہمیں بُھوکا رہنے کا اَوروں کی خاطر    عَطا کر دے جَذبہ عطا یا الٰہی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اِیثار کا ثواب مفت لُوٹنےکے  نُسخے:

اے  کاش!ہمیں بھی اِیثارکاجَذبہ نصیب ہو،اگر خَرچ کرنے کو جی نہیں چاہتاتوبِغیر خَرچ کے بھی اِیثارکے کئی مَواقِع مل سکتے ہیں ۔ مَثَلاً کہیں دعوت پر پہنچے ، سب کیلئے کھانا لگایا گیاتو ہم عُمدہ بوٹیاں وغیرہ اس نیّت سے نہ اُٹھائیں کہ ہمارا دوسرا بھائی اُس کو کھالے ۔ گرمی ہے  کمرے کے اندر یا سُنَّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلے میں مسجِد کے اَندرکئی اسلامی بھائی سوناچاہتے ہیں،خُود پنکھے کے نیچے قبضہ جَمانے کے بجائے دوسرے اسلامی بھائی کو موقع دے کر اِیثار کا ثواب کما سکتے ہیں ۔اسی طرح بس یا ریل گاڑی