Ala Hazrat Ka Kirdar

Book Name:Ala Hazrat Ka Kirdar

کی”حدائقِ بخشش“سے محبت دیکھئے کہ آپ نے اپنے نعتیہ دِیوان کانام”وسائلِ بخشش“رکھاکہ اس میں بھی  اعلیٰ حضرت کے نعتیہ دِیوان کے نام سے نسبت ہے۔حدائقِ بخشش  اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا وہ بلند پایہ کارنامہ ہے کہ جس کی بدولت عاشقانِ رسول  کے سِینوں میں عشقِ مُصْطَفٰے کی شمع فروزاں رہتی ہے،دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.netسے اس کتاب کو پڑھابھی جاسکتا ہے،ڈاؤن لوڈ(Download)اور پرنٹ آؤٹ(Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اعلیٰ حضرت اور حُقوقُ الْعِباد !

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اعلیٰ حضرت ،امام ِ اہلسُنَّت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے اعلیٰ  کردار  کا اندازہ اس بات سے بھی بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ   آپ  حُقُـوْقُ اللہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ حقوقُ العباد (بندوں کے حقوق) کے بارے میں بہت حسّاس تھےکیونکہ آپ کومعلوم تھا کہ حقوقُ العبادکا مُعاملہ حقوقُ اللہ سےبھی نازک ترہے ۔آئیے!حقوقُ العباد کےبارے میں اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا  دلچسپ واقعہ سنئے اور آپ کی سیرت پر عمل کرنے کی نیت کیجئے ،چنانچہ 

بچے سے معافی مانگی

ایک مرتبہ اعلیٰ حضرت بریلی شریف کی مسجدمیں معتکف تھے۔آپ بعدِافطارکھانا تناول نہ فرماتے بلکہ صرف پان نوش فرماتے۔جبکہ سحری کے وقت گھر سے صرف ایک چھوٹےسے پیالے میں فیرینی اورایک پیالی میں چٹنی آیاکرتی تھی،وہ نوش فرمایا کرتے تھے۔ایک دن شام کو پان نہیں آئےاورآپ کی یہ پختہ عادت تھی کہ کھانےکی کوئی چیزطلب نہیں فرماتے تھے، چنانچہ خاموش رہے لیکن طبیعت میں ناگواری ضرور پیدا ہوئی۔مغرب سےتقریباً2گھنٹہ بعد گھر