Makkha Mukarramah Ki Shan o Azmat

Book Name:Makkha Mukarramah Ki Shan o Azmat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مَکَّۂ مُکَرَّمَہ کے بابرکت  مقامات

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے!شہرِ محبوب یعنی مَکَّۂ مُکَرَّمَہ میں فضیلت و برکت والے بہت سے مقامات موجود ہیں مگر ان سب میں کعبے شریف کو سب سے زیادہ فضیلت حاصل ہے۔آئیے ! حصولِ برکت کے لئےخانَۂ کعبہ کی شان و عظمت ملاحظہ کیجئے،چنانچہ

کعبہ سونے کی زنجیروں میں باندھ کر مَحْشر میں لایا جائے گا

حضرت سیِّدُنا وَہْب بن مُنَبِّہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:”تَورات شریف“میں ہے کہ اللہ  پاک  بَروزِ قِیامت اپنے 7لاکھ مُقرَّب فِرِشتوں کو بھیجے گا جن میں سے ہر ایک کے ہاتھ میں سونے کی ایک زَنجیر ہوگی، اللہ  پاک فرمائے گا:’’جاؤ!اورکعبہکو ان زنجیروں میں باندھ کرمَحشرکی طرف لے آؤ، ‘‘فِرِشتے جائیں گے اُسے زنجیروں سے باندھ کر کھینچیں گے اور ایک فِرِشتہ پکارےگا:’’اے کعبۃُ اللہ ! چل۔‘‘توکعبۂ مبارَکہ کہے گا: ’’میں نہیں چلوں گا جب تک میرا سُوال پورانہ ہو جائے ۔ ‘‘فَضائے آسمانی سے ایک فِرِشتہ پکارے گا:’’توُ سُوال کر!‘‘،تو کعبہ بارگاہِ الٰہی میں عرض کرے گا: ’’اے اللہ  پاک !تُو میرے پڑوس میں مدفون مؤمنین کے حق میں میری شَفاعت قَبول فرما ۔ ‘‘تو کعبہ شریف ایک آواز سُنے گا:’’میں نے تیری درخواست قَبول فرمالی ۔ ‘‘حضرتِ سیِّدُنا وَہْب بن مُنَبِّہ  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: ’’پھر مکّۂ مکرَّمہ میں دَفْن ہونے والوں کو اُٹھایا جائے گا جن کے چِہرے سفید ہوں گے۔ وہ سب اِحرام کی حالت میں کعبے کے گرد جمع ہو کر تَلْبِیَہ(یعنی لبیک ) کہہ رہے ہوں گے۔ پھر فرشتے کہیں گے: اے کعبہ! اب چل۔تو وہ کہے گا:’’میں نہیں چلوں گا ،جب تک کہ میری درخواست قَبول ہو جائے ۔ ‘‘ تو