Book Name:Narmi Kesay Paida Karain
سے اپنے دل کی اُجْڑی بستی آباد کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نے سناکہ٭ پیارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بہت ہی نرمی فرمانےوالےتھے۔
٭نرمی کاحکماللہپاک نےقرآنِ کریم میں بھی ارشاد فرمایا۔
٭نرمی سےکی گئی نصیحت سامنےوالاقبول کرتاہے۔
٭نرمی کرنےسےانسان کی طبیعت میں شفقت،مہربانی،عفوو درگزراور بردباری پیدا ہوتی ہے۔
٭اللہپاک نرمی کوپسندفرماتاہے۔
٭اللہپاک جن لوگوں پر کرم فرماتا ہے،ان کےدلوں میں نرمی ڈال دیتاہے۔
٭نرم دل انسان لوگوں کی آنکھوں کاتارا بن جاتاہے ۔
٭ نرمی ایک ایسی صفت ہے جو انسان کو رحم پر اُبھارتی،ظلم سےروکتی،تکبرسے بچاتی اور عاجزی پر اُکساتی ہے۔
اللہ پاک ہمارے دلوں کو نرم فرمائے اور سخت دلی جیسی بیماری سے ہمیں محفوظ فرمائے ۔
ہمیشہ ہاتھ بھلائی کے واسطے اُٹھیں بچانا ظلم و ستم سے مجھے سدا یارَبّ
(وسائلِ بخشش،ص۷۶)
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد