Faizan e Sahaba o Ahle Bait

Book Name:Faizan e Sahaba o Ahle Bait

اہلِ بیت کی محبت کی اہمیت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے بُغْض رکھنے والے بحکمِ حدیث،اللہ پاک، اس کے فرشتوں اور تمام لوگوں کی لَعْنت کے حَقْدار ہیں۔اس لیے ہمیں صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے ساتھ ہمیشہ پیار اورادب کا تعلق رکھنا چاہیے، اللہ پاک ہمیں صحابۂ کرام   عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کی محبت میں ہمیشہ گم رکھے، ان کی محبت کا چراغ ہمارے دلوں میں سدا روشن رہے اور ہم یہی جلتا ہوا چراغ لے کر قبر میں جائیں اور اس کی برکت سے ہماری قبر کا اندھیرا دور ہوجائے۔

یاد رکھئے! صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے ساتھ ساتھ اہلِ بیت عظام سے محبت و عقیدت کا دم بھرنا بھی ضروری ہے۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سےمحبت ہو اور دل مَعَاذَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  اہلِ بیت ِعظام کے بُغض سے بھرا ہو،یا اہلِ بیت کی محبت تو دل میں ہو ساتھ ہی صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے مَعَاذَاللہ عَزَّ  وَجَلَّدُشمنی کے بیج بھی دل میں ہوں ایسا ہرگزنہیں ہوناچاہیے۔

 بندۂ مومن کے لیے لازمی (Necessary)  ہے کہ وہ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے بھی محبت رکھے اور ساتھ میں اہلِ بیت ِعظام  کا بھی خادم ہو۔ صحابۂ کرام ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے وفادار ساتھی ہیں تو اہلِ بیتِ عظام آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اولاد ہیں۔ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی لختِ جگر،خاتونِ جنّت  حضرت بی بی فاطمہ زہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی اولاد ہیں۔ حبیبِ خدا،مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے اپنی سچی محبت کا اظہار کرنے کے لئے ہمیں بھی اپنے دل میں اہلِ بیت کی محبت رکھنی چاہیے۔ ٭ ”سیّدوں کی محبت“ ایمانِ کامل کی نشانی ہے، ٭ ”سیّدوں کی محبت“ جنّت میں لے جانے کا سبب ہے ٭ ”سیّدوں کی محبت“جہنم سے بچائے گی ٭ ”سیّدوں کی محبت“عشقِ رسول کا تقاضا ہے، ٭ ”سیّدوں کی محبت“قبر و آخرت میں کام آئےگی، ٭ ”سیّدوں کی محبت“ان کے