Faizan e Sahaba o Ahle Bait

Book Name:Faizan e Sahaba o Ahle Bait

عثمانِ غنی ٭ ٭ ٭ ٭ ٭  جنّتی جنّتی                       فاطمہ اور علی ٭ ٭ ٭ ٭ ٭  جنّتی جنّتی

حسن بھی حسین بھی  ٭ ٭ ٭ ٭ ٭  جنّتی  جنّتی          ہر صحابیِ نبی  ٭ ٭ ٭ ٭ ٭  جنّتی جنّتی

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

شانِ صحابہ اور قرآن و حدیث

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! واقعی صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی شان ایسی بے مثال ہے کہ کوئی بھی ان کے مقام و مرتبے کو نہیں پہنچ سکتا۔

٭ یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جنہوں نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا۔

٭ یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جنہوں نے سب سے پہلے رسولِ خدا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دعوت پر لبیک کہا۔

٭ یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جنہوں نے آقا کریم، محبوبِِ ربِِّ عظیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دیدار کیا اور ان کے معجزات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

٭ یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جو اُمت میں سب سے افضل اور اعلیٰ ہیں۔

٭ یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جن کے اوصافِ حمیدہ خود ربِّ کریم نے قرآن میں بیان فرمائے۔

٭ یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں کہ احادیثِ طیّبہ میں ان کی شانیں بیان کی گئی ہیں۔

٭ یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جنہیں اللہ پاک نے اپنے محبوبِ پاک عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   کی رفاقت کے لیےمنتخب فرمایا۔

٭ یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جنہیں سب سے پہلے تبلیغِ اسلام کی سعادتیں ملیں۔

٭ یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جنہوں نےدِینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کےلیے کُفّار کے ظلم و ستم