Book Name:Faizan e Sahaba o Ahle Bait
پابندی سےکم ازکم ایک مرتبہ پڑھےگامَوْت کےوَقْت سرکارِمدینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی،یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔ ([1])
(2) تمام گُناہ مُعاف
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ
حضرتِ سیِّدُنا انَس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ تاجدارِمدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : جوشَخْص یہ دُرُودِ پاک پڑھےاگرکھڑاتھاتو بیٹھنے سےپہلےاوربیٹھاتھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اُس کے گُناہ مُعاف کردیئے جائیں گے ۔ ([2])
(3) رَحْمت کے ستّر دروازے
صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
جویہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے اُس پر رَحْمت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ ([3])
(4) چھ لاکھ دُرُودشریف کاثواب
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍعَدَدَمَافِیْ عِلْمِ اللّٰہِ صَلَاۃً دَآئِمَۃً ۢبِدَوَامِ مُلْکِ اللّٰہ
حضرت اَحْمَدصاوِی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ بَعْض بُزرگوں سےنَقْل کرتےہیں : اِس دُرُودشریف کو