Imdaad-e-Mustafa

Book Name:Imdaad-e-Mustafa

ہے،جیسا کہ ربیع الاوّل کے مدنی مذاکرو ں کی دُھوم دھام تھی،اِسی طرح ماہِ فاخِر،ماہِ عبدالقادِر،ماہِ ربیع الآخرمیں بھی کم وبیش11دن مسلسل مدنی مذاکروں کا سلسلہ ہوگا۔آئیے!ہم ابھی سے نیّت کرتے ہیں کہ ماہِ ربیع الآخر کے مدنی مذاکروں میں خود بھی شرکت کی سعادت حاصل کریں گے اوردُوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں گے۔

ان شاۤء اللہ عَزَّوَجَلَّ

 آئیے! بَطورِ تَرغیب ایک  مَدَنی بَہارسُنئےاورمدنی مذاکرے میں شرکت کرنےکی نِیَّت کیجئے۔چنانچہ

گناہوں سے توبہ کر لی

       واہ کینٹ(پنجاب)کےایک اسلامی بھائی  دیگر نوجوانوں کی طرح متعدد اَخلاقی بُرائیوں میں مبتلا تھے۔ فلمیں ڈرامےدیکھنا،کھیل کُودمیں وَقْت بربادکرناان کامحبوب مشغلہ تھا۔ایک  دن   انہیں  گھر میں مدنی چینل چلنےکی برکت سےمدنی مذاکرہ دیکھنےکی سعادت نصیب ہوئی،اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ! مدنی مذاکرہ دیکھنےکی برکت سےان کوپچھلےگناہوں سےتوبہ نصیب ہوئی اوروہ فرائض وواجبات کاعامِل بننے کی کوشش میں لگ گئے،چہرےپرایک مُٹھی داڑھی مُبارکہ سجالی۔اللہ  پاک    کامزیدفضل وکرم یہ ہواکہ ان کےوالدین نےبخوشی ان کودعوتِ اسلامی کےمدنی کاموں کے لئے ’’وقفِ مدینہ‘‘کر دیا ۔

گر  سُنّتیں  سیکھنے  کا  ہے  جذبہ    تم آ جاؤ د ےگا سکھا مدنی ماحول

تمہیں لطف آ جائے گا زندگی کا     قریب آکے دیکھو ذرا  مدنی  ماحول

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِمدادِ مُصْطَفٰے کا باب بہت وسیع و کشادہ ہے،نبیوں کے سُلطان، مَحبوبِ رحمٰن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مشکل کُشائی کایہ فَیْضان صِرْف انسانوں تک ہی مَحْدود نہیں،اِس لئے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ صِرْف انسانوں ہی کے نبی نہیں بلکہ تمام مخلوقات کی طرف نبی بنا کر