Imdaad-e-Mustafa

Book Name:Imdaad-e-Mustafa

پاس سے گزرتی ہے تووہ ایسی اور ایسی ہے یعنی زانیہ ہے ۔ (جامع الترمذی ،کتاب الادب ،باب ما جآء فی کراہیۃ خروج المرأۃمتعطرۃ،۴/۳۶۱،حدیث:۲۷۹۵) ٭سرکار مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی عادت کریمہ تھی کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم’’مشک‘‘سرِ اقد س کے مقدس بالوں اور داڑھی مبارک میں لگاتے۔(سنتیں اور آداب ص۸۳)٭ائیر فر یشنرکے استعمال سے اجتناب کرنا چاہيے ۔(سنتیں اور آداب ص۸۴)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ 16(304صفحات) نیز 120 صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آدابھدِيَّةً طلب کیجئے اور بغور اس کا مطالَعَہ فرمائیے۔ سنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

مجھ کو جذبہ دے سفر کرتا رہوں پروَردگار                 سنّتوں کی تربیت کے قافِلے میں بار بار

(وسائل بخشش مرمم،ص۶۳۵)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِنْ شَآءَ اللہ!آئندہ ہفتے کے بَیان کا موضوع ہوگا”انبیائے کرام کی نیکی کی دعوت کے واقعات “جس میں مختلف انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی نیکی کی دعوت دینے کے واقعات بیان کئے جائیں گے ۔جس سےہمیں معلوم ہو گاکہ حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  اپنی قوم کو کتنے عرصے تک دِین کی دعوت دیتے رہے اور ان کی قوم آپ عَلَیْہِ السَّلَامکے ساتھ کیا سلوک کرتی رہی ، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی بیان ہوگا  کہ حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام نے کیسی بہترین حکمتِ عملی سے ملکۂ سبا  کو